گوجرانوالہ (ای پی آئی ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے داماد مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بغاوت اور اشتعال انگیز تقریر مقدمہ میں بری کر دیا گیا ،
تفصیل کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو بری کر دیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ 4 روز قبل محفوظ کیا تھا۔ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دور اقتدار میں 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا،
ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کی دفعات عائد کی گئی تھیں جبکہ مقدمے کے مدعی اس وقت کے تھانے کے ایس ایچ او تھے۔
فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کے اعلامیہ اور ووٹ کو عزت ملی ہے۔ نواز شریف نے ملک کو ایک ڈائریکشن دینے کا ارادہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو، آئین اور سویلین کی بالادستی چاہتے ہیں۔


