خبرنمبر1

افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژکرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب، مہاجرین کےکیمپس میں یا نقل و حرکت کے دوران شر انگیزی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ چند عناصر کو ایسی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کہا گیا جس میں سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے زبردستی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ چمن اور سپین بولدک میں پرتشدد مظاہروں کی پلاننگ بھی ہوئی ، حکومت کے بہترین حکمت عملی کے تحت اب تک ایک لاکھ 26ہزار افغان کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر جا چکے ،
خبرنمبر2

پاکستان کی جبالیہ مہاجر کیمپ پر وحشیانہ اسرائیلی حملے کی مذمت، اسرائیل کا مہاجر کیمپ پر حملہ جنگی جرم ہے ، عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے اقدامات کرے ، انسانی راہداریوں کے لیے سہولیات فراہم کرے تاکہ غزہ کے عوام کے لیے ریلیف کا سامان پہنچایا جا سکے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ

خبرنمبر3

اقوام متحدہ صرف بیان دینے والا ادارہ رہ گیا،اسرائیلی بربریت کے خلاف سب کو ایک ہونا ہوگا، بھارت بھی مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم کررہا ہے مسئلہ کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں حل طلب ہے ، مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس

خبرنمبر4

جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 358رنز کا ہدف،افریقن بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ، بولرز بے بس، وین دوسن کے 133، ڈی کاک کے 114، ملر کے 53رنز ، وین ڈوسن اور ڈی کاک کے دوسری وکٹ کی شراکت میں 200رنز بنائے، کیوی بولرز 50اوورز میں صرف 4 وکٹیں لے سکے ۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کا آغاز

خبرنمبر5

بنگلا دیش کے خلاف میچ جیتنے کے بعد ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں پوزیشن پر آ گئی ، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قومی ٹیم اگر مگر کی صورتحال برقرار، اگلے 2میچز اچھے رن ریٹ سے جیتنا ہوں گے ، نیوزی لینڈ کا جنوبی افرقیہ اور سری لنکا سے ہارنا بھی ضروری

خبرنمبر6

آئی سی سی کی ون ڈے ریکنگ ، پاکستان بیٹنگ اور بولنگ میں نمبر ون ، بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی 7 درجے ترقی، پہلی پوزیشن پر آ گئے ۔ بیٹنگ میں کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ، بھارت کے شبمن گل کا دوسرا، جنوبی افریقہ کے ڈی کاک کا تیسرا نمبر ، بولنگ میں اسٹریلیا کے جوش ہینزل دوسری ، بھارت کے محمد سراج تیسری پوزیشن پر موجود ۔

خبرنمبر7

پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ، ایک ماہ کے لیے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ماسک پہننا لازمی ، گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی ، ریت ، ملبے پر چھڑکاؤ نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ کاشتکار فصلوں کی باقیات نہ جلائیں ، مناسب طریقے سے تلف کیا جائے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ، فیکٹریوں کے خلاف ایکشن لیں ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت، اسکولوں میں چھٹی سے فرق نہیں پڑے گا، ماہرین ماحولیات کی اجلاس میں بریفنگ، لاہور ہائیکورت نے آج اسموگ ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا حکم دیا تھا۔

خبرنمبر8

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے کمی ، ایک تولہ 2لاکھ 11ہزار800روپے ہو گیا۔ سونے کی 10گرام قیمت 1029روپے کم ہو گئی ، 10گرام سونا 1لاکھ 81ہزار584روپے کی سطح پر آ گیا۔