خبرنمبر1

غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ انسانی بنیادوں پر کھول دی گئی ، 80سے زائد شدید زخمیوں کو مصر منتقل کر دیا گیا، 500غیر ملکی پاسپورٹ ہولڈ ر بھی سرحد پار کریں گے ۔ قطر کی ثالثی میں امریکا کے تعاون سے معاہدہ ، مصر حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہو گیا، رفح بارڈر کتنی دیر کھلے گا تفصیل سامنے نہیں آئی ، پاکستانی امداد رفح کراسنگ سے غزہ پہنچ گئی ۔ اسپتالوں کیلئے فوری ایندھن فراہمی کی اپیل ، غزہ میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند، اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 8ہزار600سے تجاوز کر گئی ۔ 23ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ۔

خبرنمبر2

جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے بعد اسرائیلی فوجی ترجمان نے سفاکیت کی انتہا کر دی ۔ امریکی ٹی وی کے میزبان نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سوالات کی بوچھاڑ کر دی ۔ اسرائیلی ترجمان نے خواتین بچوں کی موجودگی کا اعتراف کرلیا۔ پناہ گزینوں کی شہادت پر کہا یہ تو جنگ کا المیہ ہے ، ہم نے تو پہلے کہا تھا یہاں سے چلے جاؤ حماس کمانڈر کی شہادت کی تصدیق سے بھی انکار کر دیا۔ جبالیا سے اب تک 50لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، 350زخمی ، سیکڑوں افراد ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے ، اسرائیلی فضائیہ کی دوسرے روز بھی بمباری، رہائشی بلاک مکمل تباہ ،

خبرنمبر3

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اعجاز الحق کے وکیل سے مکالمہ ، کہا وہ ضیا الحق کو صدر نہیں مانتے، آئندہ اس عدالت میں ضیا کو صدر مت کہیے گا، اعجاز الحق کے وکیل نے کہا آئین میں درج ہے ضیا الحق صدر تھے ، چیف جسٹس نے کہا ضیاالحق نے آئین میں لکھوایا کہ وہ پانچ سال کیلئے صدر ہیں ، ضیا الحق واحد شخص ہے جس کا نام آئین میں لکھا ہوا ہے وقت کا نہیں معلوم ہوتا لیکن ضیا نے لکھوایا کہ وہ صدر ہے ، اٹارنی جنرل نے کہا اٹھارویں ترمیم میں ضیا الحق کا نام آئین سے نکال دیا گیا۔

خبرنمبر 4

اڈیالہ جیل کے 8کمرے چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال، علاج کے لیے 9ڈاکٹرز ڈیوٹی پر ہیں ، ٹی وی پر انہیں 10چینل دکھائے جاتے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی چینل خود نہیں بدل سکتے ہر گھنٹے بعد ٹی وی چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے ۔ بیڈ، میٹرس، اخبار ، ورزش کیلئے سائیکل دے دی ، واک کے لیے 20فٹ  کا صحن بھی حاصل ہے ۔ کھانا پکانے کے لیے باورچی دستیاب ہے ، جو سابق وزیراعظم کو ان کی خواہش کے مطابق کھانا پکا کر پیش کرتا ہے ۔

خبرنمبر5

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ ائل سستا، گھی اور تیل کی قیمت میں 7روپے فی کلو کمی ، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

خبرنمبر6

کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں نوجوان قتل، مقتول حسیب گلستان جوہر میں موبائل کی دکان پر ملازم تھا، ملزمان نے گھر کے قریب موٹرسائیکل سے گرایا گولیاں ماریں ، ملزمان نے مقتول سے موبائل فون اور نقد رقم نہیں چھینی ، واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔

خبرنمبر7

مری میں خواتین کو چھیڑنے سے روکنے پر نوجوانوں کا پولیس پر حملہ ، پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں پرتشدد، کانسٹیبل زخمی ، ملزمان نے اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ ، موبائل فون چھین لیے ، پولیس نے 8نامزد اور 20نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

خبرنمبر8

رانی پور میں کم سن فاطمہ کی ہلاکت کا کیس، حتمی چالان آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا، تفتیشی افسر نے مزید مہلت مانگ لی ، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8روز کی توسیع،

خبرنمبر9

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپوں میں مزید 9افراد جاں بحق، 14زخمی ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 48ہو گئی ، 95زخمی ، 4مقامات پر فائر بندی ، 4دیگر مقامات پر جھڑپین رکوانے کی کوششیں جاری ، سابق وفاقی وزیر ساجد طوری کہتے ہیں موبائل فون سروس، راستے کھولنا ، انٹرنیٹ بحالی ترجیح ہے ۔

خبرنمبر10

بولیویا، کولمبیا ، چلی نے اسرائیل سے تعلقات ختم کر لیے ، تینوں ملکوں نے اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ، خامنہ ای کا مسلم ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ ، تیل ، خوراک کی برآمدات کاراستہ روکنا چاہیے ،