خبرنمبر1

اگلا الیکشن پیپلزپارٹی جیت رہی ہے ، ہم وفاق میں بھی حکومت بنا کر دکھائیں گے ، مراد علی شاہ کہتے ہیں قانون کے مطابق نگران حکومت پچھلی حکومت کے کام کو ریورس نہیں کر سکتی، اگلی حکومت ہماری ہی ہے تو مشکلات کیوں کھڑی کررہے ہیں ،

خبرنمبر2

گلگت بلتستان کا 76واں یوم آزادی ، پاک فوج کے زیر اہتمام آرمی ہیلی پیڈ پر شاندار تقریب، پاک فوج ایل این آئی سنٹر جی ڈی اسکائوڈ کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا، گورنر اور وزیراعلیٰ جی بی کی تقریب میں شرکت، یوم تقریب کی خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر نے کہا جی بی کے بہادر فوجیوں نے دفاع میں مثالی کارنامے سرانجام دئیے ، جی بی کی عوام نے کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کے لیے مساوی قربانیاں دیں ۔

خبرنمبر3

کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں سرکاری پانی کے لیے بھی بھتہ ، لائنوں کا پانی آئے تو نامعلوم لوگ بھتہ لینے پہنچ جاتے ہیں ، کئی ہفتے پانی پینے کی فراہمی معطل رہتی ہے پانی آ جائے تو مافیا کے کارندے رقم طلب کرنے آ جاتے ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے شہری شکایت کریں تو بھتہ خوروں کو پکڑیں گے ۔

خبرنمبر4

ممبئی دنیا میں جوئے کا سب سے بڑا اڈا ہے ، بھارت کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں آسکتا ہے ، ڈاکٹر وقار مسعود کا قائداعظم یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب ، کہا کینیڈا نے بھی کہا بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے ، بھارت کو دنیا کے سوالات کے جوابات دینا پڑیں گے ۔