خبرنمبر1

فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ جنرل فیض ہیں ، رہنما ن لیگ خواجہ آصف کی کیپیٹل ٹاک میں دو ٹوک گفتگو، کہا دھرنے والوں سے معاہدے میں جنرل فیض کے بطور گواہ دستخط ، اور دھرنے والوں کے پیسے دینے کے واقعات واضح بتاتے ہیں کہ ماسٹر مائنڈ جنرل فیض ہی تھے ۔

خبرنمبر2

غزہ میں 24گھنٹوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک ، اسرائیلی آرمی کا فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف آ گیا، جبالیا کیمپ پر بمباری میں 7یرغمالی مارے گئے ، اسرائیل کا غزہ میں رات بھر زمینی آپریشن جاری ، حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، میزائل حملوں کے بعد جنگی کشتیاں بحیرہ احمر میں متعین کر دیں ، اسرائیلی پروازوں کے لیے عمان کی فضائی حدود بند،

خبرنمبر3

افغان واپسی سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ، ملک دشمنوں کا پر تشدد احتجاج سے انتشار کا منصوبہ ، چمن اور اسپین بولدک میں انتشار پھیلایا جا سکتا ہے ، کیمپوں میں یا نقل و حرکت کے دوران شر انگیزی ہو گی ، افغانوں سے زبردستی والی تصاویر ، وڈیو بنانے کا ٹاسکدیا گیا ہے ، ان تصاویر ، وڈیوز کو پاکستان کے خلاف استعمال ہو سکتی ہیں ۔ کراسنگ پوائنٹس پر افغانوں پر فائرنگ کا بھی منصوبہ ہے ، گھنائونے منصوبے کا مقصد انخلا کو سبوتاژ کر کے پاک افغان کشیدگی بڑھانا ہے ۔

خبرنمبر4

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی فتح کا تسلسل برقرار، نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 190رنز سے ہرا دیا، 358رن کے تعاقب میں کیویز 167رن بنا کر آؤٹ، کیشو مہاراج نے 4، مارکو یانسن نے 3وکٹیں لیں ۔ 8کیوی بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 357 رنز کا پہاڑ بنایا۔ ڈی کوک اور ون ڈرڈسن نے شاندار سنچریاں بنائیں ۔ پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا کا پہلا بھارت کا دوسرا نمبر ، آسٹریلیا تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ، پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے ۔

خبرنمبر5

الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کی فارن فنڈنگ کو پی نٹ لکھا، الیکشن کمیشن خود مانتا ہے 15لاکھ کی فارن فنڈنگ ہوئی ، رقم بھیجنے والے نے اگر کہا تھا نام ظاہر نہیں کرنا تو رقم واپس کر دیتے ، پاکستانی قانون تو ایسی رقم لینے کی اجازت نہیں دیتا، دھرنا نظر ثانی کیس میں چیف جسٹس وکیل الیکشن کمیشن پر برہم ، ریمارکس دئیے کمیشن کو یہ بتانا تھا بطور سیاسی جماعت رجسٹر ہو سکتی تھی یا نہیں ، ایک بیرون ملک رہنے والا پارٹی کیوں رجسٹرڈ کرائے گا؟ایک ہی رات میں پارٹی کیسے رجسٹرد ہو جاتی ہے ؟کچھ لوگ کہہ دیتے ہیں اوپر سے حکم آیا تھا ۔

خبرنمبر6

سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف کارروائیوں ، شہریون کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔

خبرنمبر7

اسرائیلی یرغمالی بھی فلسطینیوں جیسی موت اور تباہی سے دوچار ہوں گے ، حماس نے خبردار کر دیا، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا غزہ پر حملے صرف نیتن یاہو کررہا ہے ۔ غزہ پٹی میں یرغمالی وہی تکالیف اور خطرات برداشت کررہے ہیں جو فلسطینی عوام کررہے ہیں ۔ فلسطینیوں کی آزادی تک خطے میں امن نہیں آ سکتا، دارلحکومت القدس ہو تو مذاکرات کو تیار ہیں ،

خبرنمبر8

اردن نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، اسرائیلی سفیر کو بھی اسرائیل میں رہنے کی ہدایت کر دی ، سفیروں کی واپسی بمباری روکنے سے مشروط کر دی ۔ خامنہ ای کا امہ سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ ، مسلم ملک معاشی تعاون بند کردیں، تیل ، خوراک کی برآمدات کا راستہ روکیں، یاد رکھیں غزہ پر کون دبائو ڈال رہا ہے ۔ دبائو ڈالنے والوں میں صرف صیہونی شامل نہیں جنوبی امریکا کے ممالک بولیویا، کولمبیا چلی کے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان ، تینوں نے اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ۔