خبرنمبر1
اسرائیل جنگی جرائم سے باز نہ آیا، مزید 200سے زائد فلسطینی شہید، ہرطرف لاشوں اور ملبے کے ڈھیر، اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد9ہزار سے تجاوز کر گئی ، 3800سے زائد بچے اور 1800سے زائد خواتین شامل ہیں ، غزہ میں اقوام متحدہ کے مزید 3امدادی کارکن مارے گئے ۔ اب اقوام متحدہ کے ہلاک اہلکاروں کی مجموعی تعداد 67ہو گئی ۔
خبرنمبر2
غزہ میں محصور لوگوں کے لیے رفاہ سرحد کھول دی گئی ، زخموں سے چور فلسطینیوں اور غیر ملکیوں کو مصر میں داخلے کی اجازت، سیکڑوں خاندان کراسنگ کے سامنے اپنی باری کے انتظار میں موجود، ابتدائی طور پر صرف 88زخمی فلسطینیوں کو مصر میں داخلے کی اجازت ملی ، مصر سرحد سے 10کلومٰٹر دوری پر اسپتال قائم کررہا ہے ، قطر نے امریکا سے بات چیت کے ذریعے رفاہ کراسنگ کھلوانے میں کردار ادا کیا۔
خبرنمبر3
قومی ٹیم کولکتہ سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بنگلورو پہنچ گئی ۔ پاکستان کا 4 نومبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ شیڈول، پاکستان نے ایونٹ میں 7میچز کھیلے ہیں 3میں کامیابی حاصل کی ۔
خبرنمبر4
پاکستان براڈ کاسٹر ز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود سیکرٹری جنرل منتخب ، شکیل مسعود حسین چیئرمین ، میر ابراہیم رحمان سینئر وائس چیئرمین منتخب، احمد زبیری وائس چیئرمین، اطہر قاضی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ،
خبرنمبر5
فیفا ورلڈ کپ 2034کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کی راہ ہموار، آسٹریلیا کا 2034کے مینز فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی جمع کرانے سے انکار، سعودی کو 2023کے فیفا ورلڈ کپ اور ایشیا کپ 2027کی بھی میزبانی مل چکی ۔


