اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔چیف جسٹس آج صرف سنگل بینچ میں سماعت کریں گے۔
عدالتی عملے کے مطابق ڈویژن بینچ کے کیسز بغیر کارروائی ملتوی کر دیے ہیں، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے 28 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا تھا۔
روسٹر میں کہا گیا تھا کہ پیر سے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔


