لاہور (ای پی آئی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقد مے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

تفصیل کے مطابق پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عابد باکسر کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ ملزم کو حکم دیا گیا کہ وہ ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔ واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ فیصل ٹاون میں پولیس نے ملزم عابد باکسر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔