اسلام آباد(ای پی آئی ) پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر 19ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،وکیل صفائی ارشد تبریز نے کہاکہ جب معاہدہ ہوا تب آصف زرداری پارک لین کے ڈائریکٹر نہیں تھے،
عدالت نے کہاکہ ابھی نوٹسز کرتے ہیں باقی بعد میں بتا دیں،عدالت نے طلبی نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی ۔


