اسلام آباد(ای پی آئی )سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب ہو گئی ۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی،
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر اجازت دی۔جیل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں،
جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو پتے میں پتھری کا مسئلہ ہے۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔


