خبرنمبر1
اسرائیل کا غزہ کے جبالیہ کیمپ پر لگاتار تیسرا حملہ ، ملبے میں دبے زخمی اورلاشیں نکالنے کی مہلت بھی نہ دی، امدادی کارروائیوں کیلئے جمع افراد اور ایمبولینسوں پر بھی بم برسا دئیے ، منگل اور بدھ کے حملوں میں 200فلسطینی شہید، 777زخمی ہوئے ، 120کا اب تک کچھ پتا نہیں، جانی نقصان بڑھنے کا خدشہ، غزہ کے واحد کینسر اسپتال سمیت 35اسپتالوں میں سے نصف اسپتال بند، زخمیوں کی بڑھتی تعداد کے باعث طبی عملے کا دباؤ سےنمٹنا مشکل، غزہ میں بیکریاں بھی فلسطینیوں کو بھوکا رکھنے والے اسرائیل کے نشانے پر، النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے جمع افردا پر بم گرا یا گیا، غزہ میں اب تک 6 بیکریاں تباہ کی جا چکی ہیں ، امریکی صدر نے بھی جنگ میں وقفے کا مشورہ دے دیا، فلسطیینوں کو امداد پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ حماس سے رہائی ممکن بنانے کے لیے ،
خبرنمبر2
اسرائیل کی غزہ میں کئی مقامات سے گھسنے کی کوشش، حماس سے شدید جھڑپیں ، مشین گنوں ، اینٹی ٹینک ، راکٹوں ، ڈرون کے ذریعے قابض فورسز پر حملے ، شمالی غزہ میں اسرائیل کی ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق، حماس سے جھڑپوں میں کم از کم 17 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں ، تازہ جھڑپ میں 2 اسرائیل ٹینک اور بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا، حزب اللہ نے جنوبی لبنان پر پرواز کرنے والا ایک اور اسرائیلی ڈرون تباہ کر دیا۔ سی این این سے گفتگو میں ترجمان اسرائیلی وزیراعظم کی زبان پر سچ آگیا بولیں اسرائیل کا نشانہ فقط فلسطینی عوام ہیں بعد میں کہا نشانہ دہشتگرد ہیں ۔
خبرنمبر3
آئی ایم ایف کا جائزہ مشن دورہ پاکستان پر پہنچ گیا، نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے وفد کی ملاقات، گورنر اسٹیٹ بینک حکام بھی شریک ہوئے، آئی ایم ایف وفد نے معاشی ٹیم کے اقدامات کو سراہا، پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہے ، ڈاکٹر شمشاداختر کا کہنا ہے قرض پروگرام کے تحت تمام اہداف پر عملدرآمد ہورہا ہے ۔ اقتصادی جائزے تک آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عملدرآمد ہو چکا ہے، وفد پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط دینے کی سفارش کرے گا۔
خبرنمبر4
پی ٹی آئی صرف انتخابات چاہتی ہے ، انتخابات سے کیس جڑے ہیں ، عام انتخابات 90روز میں کرانے کی دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے دوران پی تی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے دلائل، چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال اٹھایا کیا کسی کو بنیادی نقطے پر کوئی اعتراض ہے ، بنیادی حقوق کے نقطے پر اٹارنی جنرل سمیت کسی فریق نے اعتراض نہیں کیا۔
خبرنمبر5
پنجاب میں ایک ماہ کے لیے اسموگ ایمرجنسی ، اسکولوں میں ماسک کی پابندی پر عمل نہ ہوا، اسموگ بڑھتے ہی شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ، دمہ ، ٹی بی ، سانس کا انفیکشن ، الرجی کی بیماریاں عام، 24 گھنٹوں میں 77 ہزار339 کیس رپورٹ، اسکولوں میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل شروع نہ ہوسکا، صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے اسموگ ایمرجنسی نافذ، اسموگ کو آفت قرار دے دیا گیا۔ آلودگی والے کارخانوں ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔
خبرنمبر6
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن، خیبرپختونخوا کے عارضی کیمپ سے 5650 افغان شہری وطن روانہ ، لنڈی کوتل کیمپ کےپی سے 2300 پنجاب میں 2500سے زائد غیر ملکی طور خم پر قانونی کارروائی کے بعد افغان باشندوں کو آج افغانستان روانہ کیا گیا۔ کراچی میں سپر ہائی وے سے متصل علاقے میں آپریشن، گھر گھر تلاشی،آج ہولڈنگ کیمپ سے 100افرادکو چمن بارڈر روانہ کیا جائے گا۔
خبرنمبر7
پاکستان غیر قانونی افغان باشندے بے دخل نہ کرے ،افغانوں کی رجسٹریشن کے لیے جامع میکانزم بنائے، اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یو این ایچ سی آر کا مطالبہ ، پاکستان غیر قانونی افغان باشندے بے دخل کرنے کے بجائے رجسٹریشن کی پالیسی بنائے۔ قیصر آفریدی کہتے ہیں اافغانوں کی واپسی کے سنگین اثرات ہو سکتے ہیں ، افغانوں کی جانوں کوخطرات ہو سکتے ہیں ، افغانستان کی صورتحال پر 8 ممالک یورپی یونین کا بیان افغانوں کےلیے رجسٹریشن کا نظام تیار کرنے کا مطالبہ ، تحفظ کے طلبگار افغانوں کا تحفظ یقینی بنانے پر زور، تمام ملک افغان پناہ گزینوں کیلئے ذمہ داری پوری کریں ، امریکا
خبرنمبر8
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افغانوں کی وطن واپسی کے لیے ایک مہینے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے ، اب پلان کی تعمیل شروع ہو چکی سلسلہ جاری رہے گا، کچھ ممالک کے ساتھ غیر قانونی غیر ملکی رہائشیوں کی لسٹ بھی شیئر کی ہے ،
خبرنمبر9
واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں ، سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز ہو گئیں ، ایف آئی اے پشاور کی مردان میں کارروائی ، افغان باشندوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل دینے والے 2ملزم گرفتار، ملزمان سے افغانی تذکرہ ، ڈومیسائل اور دیگر دستاویزات برآمد،
خبرنمبر10
پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی سے بھی اتحاد ہو سکتا ہے کسی بھی پارٹی کو الیکشن سے باہر کیا تودنیا یہ الیکشن نہیں مانے گی،پی پی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی پریس کانفرنس، کہا 9 مئی والوں کو ضرور سزا دیں مگر دیکھا دیکھی آنے والوں کو معاف کر دیں۔ خوشی ہے چیف الیکشن کمشنر نے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کی بات کی ہے ،رانا فاروق


