خبرنمبر1
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آغاز، وزارت خزانہ میں آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن ، گورنر اسٹیٹ بینک اورمعاشی ٹیم کی شرکت، آئی ایم ایف مشن کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد رپورٹ پیش ، قرض پروگرام کے تحت تمام اہداف پر عملدرآمد ہورہا ہے ، نگران وزیر خزانہ کی بریفنگ، آئی ایم ایف وفد نے پاکستانی معاشی ٹیم کے اقدامات کو سراہا، پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سےعملدرآمد کی تلقین ، آئی ایم ایف پاکستان میں تکنیکی سطح پر مذاکرات کچھ دیر بعد ہوں گے ۔
خبرنمبر2
اقوام متحدہ کی جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت، انتونیو گوتریس کا غزہ کی مجموعی صورتحال پر اظہار تشویش، خواتین ، بچوں کا بے دردانہ قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، اسرائیل بین الاقوامی انسانی حقوق کی پابندی کا مطالبہ
خبرنمبر3
پینٹاگون میں سعودی وزیر دفاع کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، دونوں رہنماؤں کا اسرائیل ، حماس تنازع پر تبادلہ خیال، شہزادہ خالد بن سلمان کی خطے میں سیکورٹی صورتحال پر تشویش، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ،
خبرنمبر4
اقوام متحدہ میں سیکورٹی کونسل کی صدارت چین کے حوالے ، اختیارات کی منتقلی آج ہو گی ، چینی مندوب نے کہا اسرائیل حماس تنازع حل کرنا چین کی اولین ترجیح ہو گی ۔
خبرنمبر5
شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی ، آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج ابوالحسنات نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر اجازت دی،شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں ۔
خبرنمبر6
چیئرمین پی تی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمدطاہر بنچ سے الگ ہو گئے ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت سماعت کریں گی ۔ عدالت وزارت قانون کے افسر کو طلب کررکھا ہے ۔
خبرنمبر7
موسمیاتی تبدیلی عالمی ماحول کومتاثر کررہی ہے ، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، یو اے ای نے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی ،نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کاکانفرنس سے خطاب ، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے بچنے کےلیے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ آئندہ نسلوں کامستقبل محفوظ کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی گفتگو
خبرنمبر8
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 85 پیسے کا اضافہ ، امریکی کرنسی 283 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ، 16اکتوبر سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 6روپے 67پیسے کا اضافہ ہوگا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100انڈیکس 52ہزار پوائنٹس سے زائد
خبرنمبر9
پی آئی اے کا لاہور ، سیالکوٹ ، ملتان کا فلائٹ آپریشن 100فیصد بحال، دیگر 15پروازیں منسوخ، کراچی اسلام آباد کراچی تربت کی 2،2پروازیں منسوخ، 16روز میں پی آئی اے کی 735پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں ۔ پروازوں کی منسوخی کی شرح کم ہو رہی ہے ، پی آئی اے حکام
خبرنمبر10
پارک لین ریفرنس، آصف زرداری اور دیگر کو طلبی کے نوٹسز جاری، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمدبشیر نے سماعت کی ملزمان میں محمداقبال ،یونس قدوائی ، حسین لوائی ، عبدالغنی مجید شامل ، عدالت نے سماعت 20نومبر تک ملتوی کر دی ۔


