خبرنمبر1

غزہ میں نسل کشی بند کرنے کے مطالبے پر آرتھوڈکس یہودیوں پر تشدد، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل، صیہونی پولیس نے دھکادے کر گرایا، خوب مارا، دوسرا آرتھو ڈکس یہودی بچانے آیا تو صیہونیوں نے اسے بھی نہ چھوڑا، آرتھو ڈکس یہودی جنگ بند کرنے ، پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔

خبرنمبر2

الیکشن کمیشن میں ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا دوسرا روز، الیکشن کمیشن کو تمام صوبوں اوراسلام آباد کےلیے مجموعی طور پر 1324 اعتراضات جمع کرائے گئے ۔ سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کی جائے گی ۔

خبرنمبر3

بی اے پی کے چند رہنماؤں بلوچ شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ، گزشتہ روز کوئٹہ میں چند رہنماؤں سے ایاز صادق کی ملاقات ہوئی ، رہنماؤں نے شمولیت کیلئے لیگی قیادت کی آمد کی شرط رکھ دی ، نوازشریف ، شہباز شریف یا مریم نواز میں سے کوئی کوئٹہ آئے ، موقف

خبرنمبر4

ہمارا لیول پلیئنگ فیلڈ اورایون فیلڈ سے مقابلہ ہے ، کسی کی بیساکھیوں کے بجائے عوامی طاقت پر انحصار کریںگے ، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں استحکام پاکستان پارٹی ترپ کا پتا ہے اسکے بغیر کوئی بھی حکومت نہیں بن سکے گی۔ فروری میں الیکشن ہوتےنظر آرہے ہیں الیکشن کمیشن کا کسی سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ نہیں ہوگا۔

خبرنمبر5

میئر کراچی کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست، سندھ ہائی کورٹ کی درخواست گزار کوا لیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت، الیکشن جس طرح ہوئے ہمارے علم میں بھی بہت کچھ ہے ، قائم مقام چیف جسٹس ،سندھ ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ۔

خبرنمبر6

رواں مالی سال کےتجارتی خسارے میں 34فیصد کمی ، 4 ماہ تجارتی خسارہ 7 ارب41 کروڑ60 ڈالر ریکارڈ، گزشتہ مالی سال کے 4 ماہ تجارتی خسارہ 11 ارب 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا،ادارہ شماریات نے برآمدات اور درآمدات کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ پاکستان کی 4 ماہ میں برآمدات 9 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ ڈالر،اور درآمدات 17 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ہوئیں ۔

خبرنمبر7

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان ، جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال، آرمی چیف کی آذر بائیجان کے صدر اور دیگر قیادت سے ملاقات، آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاکستانی تعاون کوسراہا۔