خبر نمبر 1
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن جاری درجنوں تارکین وطن زیر حراست تمام افراد کو ہولڈ نگ سینٹرز منتقل کیا جانے لگا عارضی پناہ گاہوں کے باہر غیر قانونی مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود خیبر پختونخواہ میں 250 سے زائد گھرانوں کے ہولڈنگ سینٹرز پر رجسٹریشن کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے وطن واپس روانہ کیا جائے گا طورخم کے راستے ایک روز میں مزید 6100 غیر ملکی وطن واپس لوٹ گئے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کہتے ہیں غیر ملکیوں کے انخلا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی پناہ گزینوں کے پاکستان میں پیدا بچوں کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔۔۔
خبر نمبر 2
بلوچستان سے 30 ہزار پناہ گزین رضاکارانہ طور پر وطن واپس جا چکے گزشتہ روز 10 ہزار تارکین وطن کو چمن بارڈر پہنچایا گیا رجسٹریشن کا عمل رات گئے تک جاری رہا زیر حراست افراد کو تین دن کی سہولیات دی جائیں گی نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کا کام دو ماہ تک جاری رہ سکتا ہے وفاق اور صوبے کی سطح پر افغان حکومت سے بھی رابطے میں ہے کوشش ہے باہمی تعاون کو بڑھایا جائے۔۔۔
خبر نمبر 3
پڑوسی ممالک تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں افغانستان پر یورپی یونین سمیت نو ممالک نے مشترکہ بیان جاری کر دیا امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ناروے، فرانس، جرمنی، اٹلی، اور جاپان شامل مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ تمام ملک افغان پناہ گزینوں کے لیے ذمہ داری پوری کریں بغیر دستاویز والے خانوں کی رجسٹریشن کا نظام وضع کرنے پر زور۔۔۔
خبر نمبر 4
پاکستانی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آغاز آئی ایم ایف جائزہ مشن کی 15 روزہ دورے پر پاکستان آمد کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی اقتصادی جائزہ مذاکرات میں تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ جمع کروائی گئی قرض پروگرام کی پہلی سہ ماہی کے لیے تمام شرائط پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے حکومتی ذرائع کا دعوی جون میں طے تین ارب قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو چکی۔۔۔
خبر نمبر 5
ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کا رجحان ملکی برآمدات میں ایک ماہ کے دوران 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ ادارے شماریات کے مطابق اکتوبر میں دو ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی ایکسپورٹس ہوئیں ایکسپورٹرز نے گزشتہ سال کی نسبت ساڑھے 13 فیصد اضافہ حوصلہ افزا قرار دے دیا ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان 242 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 52584 کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔۔۔
خبر نمبر 6
پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافز پی ڈی ایم اے نے سموگ کی صورتحال آفت قرار دے دی ایک ماہ تک تمام سرکاری اور نجی سکولز میں طلبہ کے لیے ماسک لازمی قرار فصلوں کے باقیات جلانے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹری کے خلاف کاروائی ہوگی صوبائی حکومت کا لاہور میں چینی کمپنی کے اشتراک سے جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ ادھر سموگ اور دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک بند رہی۔۔۔
خبر نمبر 7
اسرائیل نے فلسطین میں ہولو کاسٹ کی تاریخ دہرا دی فلسطینوں کی نسل کشی میں ہر حد پار وحشیانہ بمباری میں نہتے شہری معصوم بچے طبی عملہ اور صحافی بھی نشانہ گزشتہ روز جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر ایک اور حملہ امدادی کاروائی میں مصروف افراد پر بھی میزائل گرایا شہدا کی تعداد 250 تک پہنچ گئی 800 زخمی 120 لاپتا ہیں النصر اسٹریٹ میں بیکری کے باہر جمع افراد پر بم حملہ بیت حنون کے کراما حملے میں بھی بمباری سے کئی مکانات تباہ شہدا کی مجموعی تعداد 9ہزار ہو گئی پونے دو لاکھ مکانات تباہ رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہر روز اوسطا 40 بم گرائے جاتے ہیںہر دس منٹ میں ایک بچہ شہید ہوتا ہے اسپتال کے راہداری میں چلتے ہوئے سینیئر ڈاکٹر کی اپنی ہی بیٹی اسٹریچر پر نظر آئی تو وہ منظر دیکھ کر ہر کوئی اشکبار ہو گیا مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی بربریت جاری یہودی آباد کار نے راہ چلتی بزرگ خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔۔۔
خبر نمبر 8
جبالیہ اور دیگر پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کے بعد کئی ملکوں کی اسرائیل پر کڑی تنقید ترکی اور ایران نے علاقائی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا مسلم ممالک میں اسرائیلی برینڈز کا بائیکاٹ بھی زور پکڑنے لگا عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی ایک بار پھر اسرائیل اور امریکہ پر برہم پناہ گزینوں پر حملے جان بوجھ کر قتل عام قرار دے دیے ادھر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دنیا بھر میں مظاہرے جاری اسرائیلی فورسز امن کی آواز بلند کرنے والے یہودیوں پر بھی ٹوٹ پڑی تشدد کا نشانہ بنایا۔۔۔
خبر نمبر 9
غزہ میں خوراک ہے نہ پانی انسانی المیہ بدتر ہونے لگا ایندھن ختم ہونے پر غزہ کا واحد کینسر اسپتال بند 2ہزار کے قریب مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں اب تک بیس سے زائد طبی امراکز مکمل بند ہو چکے ادھر گزشتہ روز رفح کراسنگ کھلنے پر جنگ کی دوران شدید زخمیوں کو مصر منتقل کیا گیا غیر ملکی شہریوں کے بھی منتقلی جاری رفح بارڈر آج بھی کھلا رہے گا صدر بائیڈن نے تمام امریکیوں کو آج غزہ سے نکل جانے کا کہہ دیا۔۔۔
خبر نمبر 10
بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کے خلاف امریکی سینٹ میں قرارداد پیش سینیٹر ٹومی بالڈون نے قرارداد میں کہا بھارت میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی پالیسیز کا معاملہ اٹھایا جائے مذہبی آزادی بنیادی انسانی حق ہے مذہبی آزادی کے خلاف ورزی پر امریکہ کو کھڑا ہونا چاہیے امریکہ منظم مذہبی اور سیاسی ظلم کو روکنے کے لیے بھارت پر دبا ڈالے۔۔۔
خبر نمبر 11
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا آذربائیجان کا دورہ صدر الہام ایوب سمیت سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں آرمی چیف نے آذربائجان کے افواج کی آپریشنل تیاریوں اور جذبے کو سراہا جنرل عاصم منیر کی باکو میں یادگار شہدا پر حاضری پھول رکھے۔۔۔
خبر نمبر 12
پاک سرزمین کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کا مشن ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔۔۔
خبر نمبر 13
سپریم کورٹ میں 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت جاری چیف جسٹس قاضی فائض عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے بینچ میں جسٹس امین الدین خان، اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل۔۔۔
خبر نمبر 14
ہم نے الیکشن ملک کو عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے لڑنا ہے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے شہباز شریف کی پارٹی رہنماں سے ملاقاتوں میں اظہار خیال ادھر نون لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی جاری رہنما نون لیگ ایاز صادق کی کوئٹہ میں مصروفیات سابق وزرا اور ارکان اسمبلی نون لیگ میں شمولیت کو تیار ۔۔۔۔
خبر نمبر 15
پہلے بھی پاکستان کو بچایا اب بھی بچائیں گے انتخابی میدان میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے سابق صدر آصف علی زرداری کی پارٹی رہنماں اور کارکنان سے گفتگو مزید بولے کارکن جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی جنگ میں صف اول کے سپاہی ہیں۔۔۔
خبر نمبر 16
شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی عدالت نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر شاہ محمود قریش کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔۔۔
خبر نمبر 17
نگران وزیراعلی محسن نقوی کے مسلسل دور رنگ لانے لگے شاہدرہ فلائی اوورز پروجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی منصوبے کا 95 فیصد کام مکمل آج بھی سبح سویرے محسن نقوی شاہدرہ فلائی اوور پہنچے خالد بٹ چوک انڈر پاس پروجیکٹ کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔۔۔
خبر نمبر 18
کراچی کے علاقے ملیر لیبر اسکوائر پر سب سے بڑا غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ پکڑا گیا پمپنگ کا خود کار سسٹم بنا کر پانی چوری کر کے محکمے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ایف آئی آر کے مطابق غیر قانونی آر او پلانٹ میں پانی چوری کے کنکشن لگے تھے جو سرنگ کے اندر دیوار تعمیر کر کے چھپائے گئے تھے۔۔۔
خبر نمبر 19
لاہور سیالکوٹ ملتان کا فلائٹ آپریشن 100 فیصد بحال پی آئی اے آج 65 پروازیں آپریٹ کرے گا ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ 16 روز میں پی آئی اے کی ملکی اور غیر ملکی 735 پروازے منسوخ ہوئی تھیں ادھر آذربائجان ایئر لائن نے اسلام آباد کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا باکو سے پہلی پرواز 100 سے زائد مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔۔۔
خبر نمبر 20
مسجد الحرام کا تیسرا توسیعی منصوبہ آخری مینار پر بھی سنہری ہلال نصب ہلال کی تنصیب کے عمل میں درجنوں ماہر مرکز نے شرکت کی مسجد الحرام کے 13 میناروں پرسنہری ہلال نصب کیے جا چکے۔۔۔امریکہ میں لوٹ مار کی وارداتیں کھلے عام لاس اینجلس کے مہنگے ترین علاقے میں نام ور برینڈ کے سٹور پر لوٹ مار کی واردات چور چند سیکنڈز میں ہی سامان لے اڑے۔۔۔
خبر نمبر 21
نیوزی لینڈ کی لگاتار تیسری شکست پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے جنوبی افریقہ نے کیویز کو 190 رنز کے بھاری مارجن سے ہرایا 358 رنز کا ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 168 پرڈھیر،میگا ایونٹ میں آج بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔۔۔


