غزہ (ای پی آئی)فلسطین اسرائیل جنگ کا ستائیسواں‌ روزغزہ پراسرائیلی بربریت سے معصوم بچوں کے جسم چھلنی،اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تل گیا نسل کشی پر پردہ ڈالنے کے لیے غزہ کا پوری دنیا سے رابطہ کاٹ دیا وحشیانہ بمباری میں اسرائیل کا غزہ کے جبالیہ کیمپ پر لگاتار تیسرا حملہ ، ملبے میں دبے زخمی اورلاشیں نکالنے کی مہلت بھی نہ دی، امدادی کارروائیوں کیلئے جمع افراد اور ایمبولینسوں پر بھی بم برسا دئیے ، منگل اور بدھ کے حملوں میں 200فلسطینی شہید، 777زخمی ہوئے ، 120کا اب تک کچھ پتا نہیں، جانی نقصان بڑھنے کا خدشہ، غزہ کے واحد کینسر اسپتال سمیت 35اسپتالوں میں سے نصف اسپتال بند، زخمیوں کی بڑھتی تعداد کے باعث طبی عملے کا دباؤ سےنمٹنا مشکل، غزہ میں بیکریاں بھی فلسطینیوں کو بھوکا رکھنے والے اسرائیل کے نشانے پر، النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے جمع افردا پر بم گرا یا گیا، غزہ میں اب تک 6 بیکریاں تباہ کی جا چکی ہیں ، امریکی صدر نے بھی جنگ میں وقفے کا مشورہ دے دیا، فلسطیینوں کو امداد پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ حماس سے رہائی ممکن بنانے کے لیے ،

روسی سلامتی کونسل کے مندوب نے کہا ہے کہ
غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی علاقائی آگ بھڑکا سکتی ہے۔

القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی فوج پر حملوں کی ایک اور ویڈیو جاری کر دی جس میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا گیا

اس تصویر میں موجود تمام اسرائیلی فوجی غزہ میں مارے گئے ۔ یہ ان سب کی ایک ساتھ آخری تصویر تھی۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے اراکین نے گزشتہ روز اپنے اجلاس کا اختتام، حماس کے مقابلے میں اپنی فوج کو ہونے والے نقصانات پر روتے ہوئے کیا۔

القدس بریگیڈز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں گھسنے کی کوشش کرنے والی اسرائیلی گاڑیوں پر مارٹر گولوں کی شدید فائرنگ

الجزیرہ کے ایک نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں کم از کم تین فلسطینی شہیداور دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک اسرائیلی فضائی حملہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں واقع الفلوجہ کے علاقے پر بھی ہوا ہے جو دو دنوں میں دو بار ایک ہی علاقے پر کیا گیا ہے جبکہ غزہ شہر کے تال الحوا علاقے کو چند گھنٹوں کے اندر دوسری بار اسرائیلی فضائی حملے نے نشانہ بنایا ہے۔

قسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی کے شمال مغربی علاقے میں کم از کم دو اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزروں کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس نے الجزیرہ عربی کو ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے "ال یاسین 105” اینٹی ٹینک گولے فائر کیے ہیں اور اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ "غزہ پر اسرائیلی مظالم اور حملے جنہوں نے 7 اکتوبر سے محصور غزہ میں تقریباً 9,000 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے یہ فلسطینیوں کی "نسل کشی” ہے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نیویارک دفتر کے ڈائریکٹر "کریگ مخیبر” نے 28 اکتوبر کو اپنے استعفیٰ کے خط میں لکھا ہے کہ "غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیاں ” فلسطینیوں کی نسل کشی” ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر ایک بار پھر "ناکام” ہونے کا الزام بھی لگایا ہے۔ انہوں نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ "میں ایک انسانی حقوق کے وکیل کے طور پر یہ کہتے ہوئے کافی پر اعتماد محسوس کر رہا ہوں کہ میں "غزہ میں جو کچھ ہوتا دیکھ رہا ہوں وہ نسل کشی ہے۔”

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی اطلاعات کے مطابق "اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے شمال مغربی علاقوں یعنی بیت لاہیا شہر اور بیت حنون شہر کے شمال مشرقی حصے میں داخل ہورہی ہے،اس کے علاوہ جنوب مشرق سے مغرب کی طرف فوج حرکت میں ہے جبکہ دو بڑی سڑکوں صلاح الدین سٹریٹ اور رشید سٹریٹ کی ساحلی لائن کو ایک دوسرے سے منقطع کر رہے ہیں۔اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے خاتمے کے لیے چار مختلف سمتوں سے داخل ہو رہی ہے۔ ان علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی گروپوں کے درمیان شدید لڑائی بھی جاری ہے جس میں لوگوں کے مارے جانے، مزید مکانات کے تباہ ہونے اور جو مکین وہاں سے بھاگ نہیں سکے ان کے اس جنگی علاقے میں پھنس جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی حصے کا راستہ بند کر دیا ہے اور لوگوں کے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

تیونس کی ٹینس اسٹار اونس جبیور نے مارکیٹا ونڈروسووا کو شکست دینے کے بعد ایک انٹرویو میں رو پڑی اور کہا کہ "وہ اپنی انعامی رقم کا ایک حصہ فلسطین کو عطیہ کر رہی ہیں
"میں جیت سے بہت خوش ہوں لیکن میں حال ہی میں ہونے والے واقعات سے زیادہ خوش نہیں ہوں، دنیا کے حالات مجھے خوش نہیں کرتے مجھے ایسا لگتا ہے اور مجھے افسوس ہے۔ ہر روز بچوں کو مرتے دیکھنا بہت مشکل ہے، یہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میں نے اپنی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کوئی سیاسی پیغام نہیں، انسانیت ہے۔ میں اس دنیا میں امن چاہتی ہوں۔

مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "مصر غزہ سے تقریباً 7000 غیر ملکیوں اور دوہری شہریت رکھنے والوں کو نکالنے میں مدد کرے گا۔ غیر ملکی سفارت کاروں کے ساتھ ایک ملاقات میں مصر کے معاون وزیر خارجہ اسماعیل خیرات نے کہا ہے کہ "مصر رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ سے غیر ملکی شہریوں کے استقبال اور انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیاری کر رہا ہے.

فلسطین میں اقوام متحدہ کی مرکزی ایجنسی کے مطابق اس وقت غزہ کی پٹی میں 1.4 ملین افراد بے گھر ہیں،
کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک ان کے 70 ساتھی ہلاک اور 22 زخمی لوگ ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ "یہ اتنے کم وقت میں کسی تنازع میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔”

بریکنگ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں شاتی پناہ گزین کیمپ میں UNRWA کے زیر انتظام اسکول پر بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ سفید فاسفورس بم گرائے ہیں۔ غزہ میں بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد اس وقت اسکول میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی غزہ میں کئی مقامات سے گھسنے کی کوشش،
حماس سے شدید جھڑپیں ، مشین گنوں ، اینٹی ٹینک ، راکٹوں ، ڈرون کے ذریعے قابض فورسز پر حملے ، شمالی غزہ میں اسرائیل کی ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق، حماس سے جھڑپوں میں کم از کم 17 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں ، تازہ جھڑپ میں 2 اسرائیل ٹینک اور بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا، حزب اللہ نے جنوبی لبنان پر پرواز کرنے والا ایک اور اسرائیلی ڈرون تباہ کر دیا۔ سی این این سے گفتگو میں ترجمان اسرائیلی وزیراعظم کی زبان پر سچ آگیا بولیں اسرائیل کا نشانہ فقط فلسطینی عوام ہیں بعد میں کہا نشانہ دہشتگرد ہیں ۔

دوہری شہریت کے حامل فلسطینی رفح کراسنگ پر جمع ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت، انتونیو گوتریس کا غزہ کی مجموعی صورتحال پر اظہار تشویش، خواتین ، بچوں کا بے دردانہ قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، اسرائیل بین الاقوامی انسانی حقوق کی پابندی کا مطالبہ

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ "اسرائیلی فورسز نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں ایک فلسطینی کو شہید اور دو کو شدید زخمی کر دیا ہے جبکہ ذرائع نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ "شہر کے نزل علاقے میں 15 سالہ نوجوان کو ران میں اسرائیلی فوج گولی کا نشانہ بنایا ہے۔ 7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں 130 سے ​​زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں اور 1,860 کو حراست میں لیا گیا ہے۔

غزہ میں نسل کشی بند کرنے کے مطالبے پر آرتھوڈکس یہودیوں پر تشدد، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل، صیہونی پولیس نے دھکادے کر گرایا، خوب مارا، دوسرا آرتھو ڈکس یہودی بچانے آیا تو صیہونیوں نے اسے بھی نہ چھوڑا، آرتھو ڈکس یہودی جنگ بند کرنے ، پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔

امریکی صدر بائیڈن نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کو انسانی بنیادوں پر "توقف” دینے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکہ نے محصور فلسطینی غزہ میں اپنے تمام شہریوں کو نکالنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بھی ڈالا ہے، ایک تقریب میں جب بائیڈن سے پوچھا گیا کہ "توقف” کا کیا مطلب ہے؟ بائیڈن نے جواب دیا: اب وقت آگیا ہے کہ "قیدیوں کو باہر نکالا جائے” جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ یہ حماس کے زیر حراست قیدیوں کا حوالہ ہے۔

اسرائیلی پولیس نے اپنے یہودیوں پر حملہ کر دیا،
نیٹوری کارٹا آرتھوڈوکس یہودی گروپ کے ارکان کو گرفتار کیا، جنہوں نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کے دوران فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کرنے کی کوشش کے دوران یروشلم میں فلسطینی پرچم آویزاں کرنے کی کوشش کی۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو درست ثابت کرنے کے لیے یہودی صحیفے کا حوالہ دیا تھا جس پر ایک ربی کا کہنا ہے کہ "نیتن یاہو غلط ہیں”