خبرنمبر1
سپریم کورٹ کا عام انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم ، کل ہی تاریخ سے متعلق عدالت کو بتایا جائے ، چیف جسٹس نے 90روز میں الیکشن کرانے کی کیس کی سماعت کے دوران کہا ، جو تاریخ دی جائے گی اس پر عمل کرنا ہوگاسپریم کورٹ صرف انتخابات چاہتی ہے کسی اور بحث میں نہیں پڑنا چاہتے ، انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد کسی درخواست کو نہیں سنا جائے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو صدر مملکت سے الیکشن کمیشن کے رابطہ کرانے کا انتظام کرانے کا بھی حکم دیاچیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن صدر کے پاس ضرور جائے اور دروازے پر دستک دے عدالت توقع کرتی ہے الیکشن کمیشن اور صدر تاریخ مقرر کر کے کل بتا دیں گے ۔ انتخابات کی جو بھی تاریخ طے کی جائے اس پر سب کے دستخط ہوں ۔
خبرنمبر2
پاکستان میں عام انتخابات 11 فروری کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن نے شیڈول سے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا، 90 دن میں الیکشن کرانے کے کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ 29 جنوری کو حلقہ بندیوں سمیت انتظاما ت مکمل ہو جائیں گے ، 3سے 5دن حتمی فہرستوں میں لگیں گے ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ 11فروری اتوار کوالیکشن کروائے جائیں ۔ الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے آج ہی مشاورت کرنے کی ہدایت، چیف جسٹس نے کہا اس پر کسی کو اعتراض تو نہیں ۔ پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کوئی اعتراض نہیں ، چیف جسٹس نے کہا دیکھیں آج ہم نے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو اکٹھاکر دیا کل کو سرخی نہ لگی ہو کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ہوگا، اٹارنی جنرل نے کہا یہ دونوں ویسےہی بہت قریب ہیں ۔
خبرنمبر3
چیف الیکشن کمشنر نے صدر سے مشاورت سے انکار کیوں کیا؟کیاالیکشن کمیشن آئین کی خلاف ورزی کا سارابوجھ خود پر لینا چاہتا ہے ، جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس، کہا آئین کے تحت تاریخ کا تقررصدر کرتا ہے ، انتخابات میں التوا کے لیے الیکشن کمیشن ،وفاقی حکومت اور صدر ذمہ دار ہیں ،مقررہ مدت سے اوپر وقت گزرنے کے بعد ہر دن آئین معطل تصور ہوگا،چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا صدر کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی 7 نومبر سے شروع ہو گی ، صدر مملکت ملک کا سب سے اعلٰی آفیشل ہے ، ایسے تو صدر آرٹیکل 6 کے تحت آئین سبوتاژ کر کے سنگین غداری کے مرتکب ٹھہریں گے ۔
خبرنمبر4
سپریم کورٹ بار کے وکیل عابد زبیری نے کہاکہ عدالت کا 4 اپریل کا اپنا فیصلہ ہے کہ صدر انتخابات کی تاریخ دے سکتے ہیں ، چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ کےفیصلے پر نظر ثانی ہو سکتی ہے ، صرف اتنا بتا دیں آئین میں کہاں درج ہے سپریم کورٹ انتخابات کی تاریخ دے سکتی ہے ؟ایک دوسرے کے کام ہمیں نہیں کرنے چاہییں عابد زبیری بولے سپریم کورٹ کی توجہ اس کے اپنے فیصلے کی طرف دلا رہے ہیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ عدالتی فیصلوں سے آئین بدلا جائے صرف یہاں ہوتا ہے ، آمر یہ کرتے ہیں آئین بدل دو ، عابد زبیری بولے پارلیمنٹ قانون میں ترمیم کر لیتی ، چیف جسٹس نے کہا ہمیشہ پارلیمنٹ کو ٹارگٹ کیوں کرتے ہیں؟ چلنے دیں بیچاری کو ،
خبرنمبر5
سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا 11فروری کو الیکشن کی تاریخ پر ملا جلا ردعمل، ن لیگ کے ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی عمل کا شروع ہونا اچھی بات ہے ،پیپلزپارٹی کے نیر بخاری نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن نہ کرانے پر کمیشن جوابدہ ہے ، امین الحق نے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے سب جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا مطالبہ کیا، اے این پی کے رہنما زاہد خان بولے الیکشن کمیشن کی نیت میں فطور نظرآتا ہے ، یقین نہیں 11 فروری کو الیکشن ہو جائیں گے ، جےیو آئی ف کےترجمان کامران مرتضیٰ بولے الیکشن کی تاریخ دینا صدر کا کام تھا جس میں وہ ناکام رہے ،
خبرنمبر6
رفاہ بارڈر کراسنگ آج پھر کھول دی گئی ، غزہ سے نکلنےکے انتظار میں لوگ جمع، غزہ سے مصر جانے والے 15ممالک کے 596افراد کی فہرست جاری، گزشتہ روز تقریبا500افراد رفاہ کراسنگ سے مصر گئے تھے ۔ جن میں80سےزیادہ شدید زخمی فلسطینی بھی شامل تھے۔ 1000فلسطینی بچوں کو امارات لایا جائے گا، اماراتی وزیر خارجہ کا صدر ریڈکراس سے رابطہ ، طریقہ کار پر گفتگو، ڈاکٹرزود آئوٹ بارڈر کا کہنا ہے غزہ میں20ہزار زخمی محصور ہیں،


