خبرنمبر1
سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو آج ہی صدر سے مشاورت کا حکم ، الیکشن کمیشن کل سپریم کورٹ کو آگاہ کرے ، امید ہے ملاقات کے بعد معاملات حل ہو جائیں گے ، عدالت صرف اس مسئلے کا حل چاہتی ہے تکنیکی پہلوئوں میں الجھنا نہیں چاہتے ، عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا، انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو جانے پر تصور کیا جائے یہ پتھر پر لکیر ہو گی، ہم الیکشن کی تاریخ بدلنے نہیں دیں گے اسی تاریخ پر انتخابات کا انعقاد یقینی بنوائیں گے ، عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے گی ، دستاویز پر سب کے دستخط ہوں گے تاکہ کوئی مکر نہ سکے ، تلخیاں اپنی جگہ پر مگر تمام سیاسی جماعتیں اپنا منشور لے کر عوام میں جائیں ۔ عوام کو جس کا منشور پسند آئے گا وہ اسے ووٹ  دیں گے ، الیکشن کمیشن اپنی اندرونی کارروائی آج ہی مکمل کرے ، سپریم کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا۔
خبرنمبر2
عام انتخابات کی تاریخ کیا ہوگی؟سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع ، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات، تاریخ پر مشاورت ، ملاقات سے پہلے ای سی پی کا اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں حکمت عملی طے کی گئی ، اٹارنی جنرل منصور انور اعوان کی بھی صدر عارف علوی سے ملاقات، مختلف قانونی اور آئینی امور پر مشاورت ،
خبرنمبر3
صدر کے پاس اختیار تھا تو انہوں نے تاریخ کیوں نہیں دی، آپ جو دلائل دے رہے ہیں اس سے تو صدر مملکت پر آرٹیکل6لگ جائے گا، میری رائے میں ابھی تک آئینی خلاف ورزی نہیں ہوئی ، 7نومبر کے بعد آئین کی خلاف ورزی کی بات ہو گی ۔ صدرمملکت کی گنتی بہت اچھی ہے لیکن انہوں نے تاریخ نہیں دی، اگر ایسے آرڈر کی خلاف ورزی ہو تو کیا ہم صدر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر سکتے ہیں ، صدر تو کہیں گے 248کے تحت استثنیٰ حاصل ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکشن 57کے تحت اب تاریخ دینے کا اختیار ہمارا ہے ، چیف جسٹس کے 90روز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس
خبرنمبر4
صدر مملکت الیکشن کمیشن کے مشورے کے پابند نہیں ، سمجھتا ہوں 11فروری کو الیکشن ہوں گے ، رہنما پیپلزپارٹی فاروق ایچ نائیک کی میڈیا ٹاک، صدر سے مشاورت کا یہ مطلب نہیں وہ ہمیں ڈکٹیشن دیں ، ہمیں کوئی فیور نہیں ملی ، ہمارا حق ہے لیول پلیئنگ فیلڈ ملے ، رہنما ن لیگ محمد زبیر کا ردعمل، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے ، سندھ میں ایم کیو ایم کو لیول پلیئنگ نہیں دی جا رہی ، رہنما ایم کیو ایم امین الحق ، ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کی بہت ضرورت ہے ، ملک سلیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ ملنی چاہیے ، رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی ، الیکشن کمیشن نے اعلان کر کے غیر یقینی صورتحال ختم کر دی ، ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کی گفتگو
خبرنمبر5
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس، ایوان میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2023میں 120دن کی توسیع کر دی، سینٹ میں قرارداد کثرت رائے سے منظور، آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد نگران وزیر قانون عرفان اسلم نے پیش کی ۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کی نیب ارڈیننس میں توسیع کی مخالفت ،
خبرنمبر6
چمن اور طور خم بارڈر سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز 17ہزار 118افغان باشندے اپنے ملک گئے ، اب تک ایک لاکھ 43ہزار 135افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی ہو چکی ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عارضی ٹرانزٹ کیمپس قائم ، غیر قانونی غیر ملکیوں کا محفوظ انخلا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔
خبرنمبر7
ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں ، کوئٹہ سے 572غیر قانونی تارکین وطن گرفتار، ہولڈنگ سینٹر منتقل، کراچی میں بھی ایکشن، 200غیر قانونی مقیم افراد زیر حراست، پشاور میں غیر قانونی رہائش پذیر 5ہزار650افغان لنڈی کوتل سینٹر منتقل، دیگر شہروں میں بھی کارروائیاں ، متعدد زیر حراست،