خبرنمبر1

غزہ کے واحد کینسر اسپتال سمیت غزہ میں نصف اسپتال بند، اسرائیل کا شاطی کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر حملہ ، اسکول میں ہزاروں بے گھر فلسیطنی پناہ گزین ہیں ، اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9100سے زائد ہو گئی ، شہدا میں 3700سے زیادہ بچے شامل ہیں ۔

خبرنمبر2

انتخابی مہم میں مصروف بائیڈن کو یہودی ربی نے غزہ یاددلا دیا، منی سوٹا میں تقریر کے دوران یہودی ربی نے ٹوک دیا، صدر بائیڈن سے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں ، جواب میں بائیڈن نے کہا میرے خیال میں وقفے کی ضرورت ہے تاکہ یرغمالیوں کو نکالا جا سکے ، پھر کہا یہ جنگ اسرائیلیوں اور مسلمانوں کے لیے بھی بہت پیچیدہ ہے ، میں نے شروع سے ہی دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے

خبرنمبر3

سعوی عرب غزہ جنگ کے بعد سعودیہ اسرائیل تعلقات ٹھیک ہوں گے ، سعودیہ کو اسرائیل سے تعلقات میں دلچسپی ہے ۔ جان کربی نے کہا سعودی وزیر دفاع کی امریکی عہدیداروں سے ملاقات، اسرائیل فسلطین جنگ ، غزہ کی صورتحال پر گفتگو،

خبرنمبر4

چمن کیمپ میں افغان خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش، ماں اور بچے کی بحالی تک ماں اور نومولود کو روک لیا گیا۔

خبرنمبر5

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12میں غیرقانونی بستی کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن ، 800 کنال اراضی قابضین سے واگزار کرالی ، بھاری مشینری کی مدد سے ہزار سے زائد غیرقانونی کمرے مسمار، واگزار کرائی گئی اراضی کو سیکٹر دویلپمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

خبرنمبر6

شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان نے چیئرمین کو سلوپوائزن دینے کے دعوئوں کی تردید کر دی ۔ کہا چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سلو پوائزننگ کی بات درست نہیں ، جیل میں آج معائنہ کیا کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی،چیئرمین پی ٹی آئی نے خوراک کے متعلق کوئی شکایت نہیں کی ان کی صحت ٹھیک ہے ۔

خبرنمبر7

جے یو آئی ف کا سندھ میں امن مارچ آج کراچی پہنچے گا، کراچی میں شاہرا ہ قائدین پر جلسے کی تیاریاں، خداداد کالونی سے نرسری تک شاہراہ کا ایک ٹریک بند کر دیا گیا۔ جلسے سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے ۔