خبرنمبر1

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے شہبازشریف کی ملاقات، ٹکٹوں کی تقسیم ، منشور کمیٹی اور پارٹی بیانیے پر گفتگو، پی پی سمیت دیگر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر تبادلہ خیال، بی اے پی کے چند رہنماؤں بلوچ شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ، کوئٹہ میں چند رہنمائوں سے ایاز صادق کی ملاقات ہوئی ، رہنمائوں نے شمولیت کیلئے لیگی قیادت کی آمد کی شرط رکھ دی ، نوازشریف ، شہبازشریف اور مریم نواز میں سے کوئی کوئٹہ آئے،

خبرنمبر2

چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں لیگل ٹیم کی ملاقات، حامد خان ، نعیم حیدر پنچوتھا، راجہ یاسر اور عمیر نیازی شامل، راولپنڈی پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش ، بیان ریکارڈ کر لیا،

خبرنمبر3

سعودی عرب نے فلسطین کیلئے 50 ملین ریال کااعلان کر دیا، غزہ کی امداد کے لیے عوامی مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت، جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں جاری، اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا چین ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہے ، مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل پر عملدرآمد ضروری ہے ، جسٹن ٹروڈو کہتے ہیں انصاف کی قیمت فلسطینی شہریوں کی مسلسل تکلیف نہٰں ہو سکتی، جنگ بندی اور دو ریاستی حل کیلئے کوششوں کا مطالبہ کرتے ہیں ، پوپ فرانسس نے کہا جنگ سے کچھ نہیں ملتا ، سب کی ہار ہوتی ہے ،

خبرنمبر4

غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے سازش سامنے آ رہی ہے ، اور تمام سازشوں کے ماسٹر مائنڈ بھارت ہے ، وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کہتے ہیں ویڈیو بنا کر تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے خواتین ، بچوں بزرگوں سے برے سلوک کا غلط تاثر دیا جارہا ہے ، مافیاز اور مفاد پرست سیاستدان فالٹ لائن پیدا کرنے والوں کی مدد کررہے ہیں ۔ غیر قانونی تارکین وطن کے حقوق سلب ہو رہے ہیں تو شکایت کریں ۔

خبرنمبر5

پاک بحریہ اور قطری اسپیشل نیول فورسز کی محارب البحر 6اختتام پذیر، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے میری ٹائم اپریشنز کی مشقیں ، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کا خشکی اور سمندری میں آپریشنز کا شاندار مظاہرہ کیا۔

خبرنمبر6

منشیات اسمگلنگ ، افیون کے استعمال کی بڑی مارکیٹ بھارت ہے ، 5کروڑ سے زائد ہندوستانی نشے کا شکار ہیں ، مودی کا کار خاص گوتم اڈانی بھی منشیات اسمگلنگ میں ملوث، ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2023نے مودی سرکار کی منشیات متاثرہ ملک کے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا، بھارت میں 87فیصد منشیات سمندری رستے سے اسمگل ہوتی ہیں، افغانوں کو کرسٹل میتھ کی تیاری کا طرقیہ بھارتی فارما کمپنیز نے سکھایا ،

خبرنمبر7

فاطمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت قابل سماعت قرار، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ، مدعی اور تفتیشی کو 14نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت ، اے ٹی سی خیر پور نے ملزم فیاض شاہ کی ضمانت مسترد کی تھی ۔

خبرنمبر8

کراچی کورنگی میں خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کافی عرصے سے ملزم خواتین کو ہراساں کررہا ہے ، پولیس کا کہنا ہے سی سی ٹی وی کی تحقیقات کررہے ہیں کارروائی کریں گے ۔

خبرنمبر9

اہم فیصلے نہیں کیے تو اسموگ سے خطرہ لاحق ہوگا، پی پی رہنما شیری رحمان کا ٹوئٹ ، لکھا گزشتہ ماہ التجا کی تھی مارکیٹ اسکول بند کرنے سے اسموگ کا تدارک نہیں کیا جا سکتا، صوبے میں عدالتی حکم کے مطابق ایمرجنسی نافذ کی گئی ، نیشنل کلین ایئر پالیسی موجود ، عمل کیوں نہیں کیاجارہا؟

خبرنمبر10

بروقت اقدامات نہ کرنے پر انفلوائنز ا وبائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے ، بچے بزرگ اور حاملہ خواتین انفلوائنزا کا شکار ہے ۔ قومی ادارہ صحت نے انفلوائنزا سے متعلق ہنگامی ہدایت نامہ تیار کرلیا۔ مراسلے میں کہا محکمہ صحت، ادارے انفلوائنزا پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں