خبرنمبر1
عام انتخابات 8 فروری بروز جمعرات ہوں گے ، صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان اتفاق ہو گیا۔ صدرمملکت کی جانب سے اعلامیہ جاری ، سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن حکام کی صدر سے ملاقات، ملاقات سے پہلے ای سی پی کا اہم اجلاس بھی ہوا، الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کی گئی ۔ صدر سے ملاقات میں چیف الیکشن کم شنر ، چاروں ارکان ڈی جی لا شریک ہوئے ۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان کی بھی صدرعارف علوی سے ملاقات، اہم مشاورت
خبرنمبر2
اسرائیلی فوج کی جارحیت حدوں کو چھو گئی ، صیہونی فورسز کا جبالیہ کیمپ پر دوسرا حملہ ، مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ، سینکڑوں زخمی ، اس سے پہلے کیمپ پر حملے میں بھی متعدد افراد لقمہ اجل بنے ، دونوں حملوں مٰں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 195ہو گئی ۔ یو این انسانی حقوق کی تنظیم نے حملے کو جنگی جرم قرار دیدیا،
خبرنمبر3
حماس کے اسرائیل پر جوابی وار، حملے میں 16 فوجی ہلاک، غزہ کی جانب بڑھنے والے فوجیوں پر ڈرون حملہ ، جنگجوؤں نے سرنگوں سے نکل کر اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹ برسا دئیے ، صیہونی فوج کو بھاری جانی نقصان ، متعدد گاڑ یاں بھی تباہ ، زمینی کارروائی کے دوران 15اہلکار مارے گئے ، اسرائیلی فوج کا اعتراف
خبرنمبر4
بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا،میزبان ٹیم کے 357رنز ، سری لنکا کی پوری ٹیم 55رنز پر ڈھیر ، بھارتی بولرز کے سامنے سری لنکن ٹائیگرز بیٹنگ بھول گئے ، سری لنکا کے 5کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے ۔ محمدشامی کی 5اور محمد سراج کی 3وکٹیں ، بھارت کی جانب سے پہلے بیتنگ میں شبمن گل کے 92، کوہلی کے 88، شریاس ایئر کے 82رنز بنائے ۔
خبرنمبر5
قومی کرکٹ ٹیم کے بنگلورو میں ڈیرے ، پاکستانی ٹیم کل پریکٹس سیشن کرے گی ، پاکستان کا اگلا میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ شیدول ، نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی ان فٹ، فرگوسن ، چیپ مین اور ولیمسن کے بعد میٹ ہنری بھی انجرڈ، میچ والے دن بارش کی پیش گوئی ، میچ نہ ہوا تو ایک ایک پوائنٹ ملے گا،
خبرنمبر6
نگران وزیراعظم سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل میاں عامر محمود بھی شریک ، ملاقات میں ملک میں ذرائع ابلاغ کے مسائل کے حوالے سے گفتگو، نگران وزیراعظم کو اشتہارات کے ضمن میں واجبات کی عدم ادائیگی کے مسئلے سے آگاہ کیا، انوارالحق کاکڑ کی وزارت اطلاعات کو مسئلے کو جلد حل کرنے کی ہدایت، ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، گورننس ، کارکردگی کے احتساب میں ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہے ۔ انوارالحق کاکڑ
خبرنمبر7
جرمن فت بال کپ میں بڑا اپ سیٹ، 20بار جرمن فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیتنے والی بائرن میونخ کو شکست ، بائرن میونخ کو 2-1سے شکست ، ٹورنامنٹ سے باہر،


