خبرنمبر1
بھارت میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے جاری، کیرالا کے بعد مغربی بنگال میں بھی احتجاج، کولکتا مین فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی ، عالمی برادری اسرائیلی حملے رکوائے ، یونیسیف کا کہنا ہے حماس اسرائیل تنازع کی قیمت بچے چکا رہے ہیں ، 3ہزار500سے زیادہ بچوں کی جان جا چکی ، یہ صرف نمبر نہیں بلکہ معصوم بچے ہیں ۔ اس جنگ کے اثرات بچوں کے ذہنوں میں زندگی بھر رہ سکتے ہیں ۔
خبرنمبر2
کراچی میں جے یو آئی کی طوفان اقصی کانفرنس، کانفرنس میں حماس کے رہنما ناجی ظیہیر موجود، ایم کیو ایم کا وفد بھی کانفرنس میں شریک ہے ۔ کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔
خبرنمبر3
کے پی کے کے گرلز اسکولوں میں فوٹو گرافی ممنوع، تقاریب میں خواتین افسران مہمان خصوصی ہوں گی ۔ ایونٹ مں کسی کو تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پابندی سٹیزن پورٹل پر شکایات پر لگائی گئی ہے ۔
خبرنمبر4
بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج، کاشتکاروں نے قوی شاہراہیں بلاک کر دیں ، سندھ پنجاب کے پی کے ساتھ ٹریفک معطل، قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔ بجلی بحالی پر احتجاج ختم ہوگا، ایکشن کمیٹی ، مسئلے کے حل کے لیے حکام سے رابطہ ہے ۔کیسکو حکام
خبرنمبر5
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اسموگ سے متاثرہ ، شہروں میں سکو ل کے طلبہ کو مفت ماسک دینے کا حکم ، گورنمنٹ جونیئر ماڈل اسکول ماڈل ٹائون کا دورہ، وزیراعلیٰ نے بچوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے ۔ مارکیٹ سے کتب خریدنے والے بچوں کو رقم واپس دینے کا حکم ۔ کلاس رومز کی کھڑکیوں ، دروازوں کی مرمت اور پینٹ کرانے کی ہدایت،
خبرنمبر6
لاہور میں سابق انسپکٹر عابد باکسر کی ضمانت منظور، فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھینے کا کیس ہے ۔ ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت، عابد باکسر پر تھانا فیصل ٹائون میں مقدمہ درج ہے ۔
خبرنمبر7
ایف آئی اے کی مردان میں کارروائی ، 2ملزم گرفتار، جعلی افغان سفری دستاویز اور دستاویزات برآمد،ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل بناتے تھے ۔
خبرنمبر8
لاہور میں اسلحے کی کھیپ ، جعلی کرنسی برآمد، اسلحے اور جعلی کرنسی کیس میں 4ملزم گرفتار، پولیس کے مطابق ملزمان میں شیراز اور حسنین شامل ہیں ۔ غیر ملکی ایجنٹوں ، دہشت گردوں کو اسلحہ دیتے تھے ۔


