خبرنمبر1

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا اگلی حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی ، جیالوں نے ہر دور میں چیلنجز کو قبول کیا، سابق صدر سے سکرنڈ اور قاضی احمد کے کارکنوں کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

خبرنمبر2

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے جان بچانے والوں کی بھی جان گئی ، 150سے زائد ڈاکٹر جان سے جا چکے ، سیکڑوں میڈیکل سٹاف زخمی ہیں ، جو زخموں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے زندگیاں بچانے میں مصروف ہیں ، درجنوں ایمبولینسیں تباہ ہو چکیں، 35میں سے 16اسپتال تباہ وہ چکے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات ختم ہونے سے زندگیاں دائو پر لگی ہیں۔ ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈر کا کہنا ہے کوئی محفوظ نہیں غزہ جہنم بن چکا ہے ۔

خبرنمبر3

بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ اسرائیل سے تمام اقتصادیات تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ ، اردن ، بولیویا سمیت کئی ملکوں نے اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیے ، سعودی عرب نے فلسطین کیلئے 50ملین ریال کا اعلان کردیا، غزہ کی امداد کیلئےعوامی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت،