اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے جسٹس عرفان سعادت نے حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔

جسٹس عرفان سعادت کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔