اسلام آباد (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت میں بیٹوں کے ساتھ بات کرانے کی درخواست پر سماعت ،
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔
تفصیل کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے، کل ہفتہ ہے بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی خصوصی اجازت دی جائے۔
بعدازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے کل چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔


