خبرنمبر1
ملک میں 8 فروری کو الیکشن کرانے پر الیکشن کمشنر اور صدر میں اتفاق سے متعلق مشاورتی اجلاس کے منٹس سپریم کورٹ میں پیش، صدر کے دستخط نہ ہونے پر سماعت میں وقفہ، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے پوچھا صدرمملکت کے دستخط کہاں ہیں، پہلے دستاویزات پر صدر سے دستخط کرا کے لائیں پھر کیس سنیں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی قسم کا زرا سا بھی شائبہ ہو، جسٹس اطہر من اللہ نے آئین کے مطابق صدر نے انتخابات کی تاریخ دینی ہے ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر مملکت سے دستخط کرالیتے ہیں، چیف جسٹس نےکہا صدر کے دستخط کرا لائیں تو پیغام پھیج دیا جائے گا۔
خبرنمبر2
لیول پلیئنگ فیلڈ ہمیں تو نہیں ملی، کون نہیں چاہتا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہو، سینیٹر اسحاق ڈار کا سینٹ کے اجلاس میں اظہار خیال، ہم نے الیکشن زیادتی پر وائٹ پیپر ایشو کیا تھا، 35پنکچر والی بات جھوٹی تھی، آئین کہتا ہے نوے دنوں میں الیکشن ہوں ، آئین کی باقی شقیں بھی سامنے رکھی ہیں ۔
خبرنمبر3
الیکشن تاریخ کون دے گا، اس کا حل ضرووری ہے ، یہ مسائل تب پیدا ہوتے ہیں جب ایسی قانون سازی آئین سے متصادم ہو ، اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم کا سینٹ اجلاس میں خطاب، کہا اب الیکشن کا وقت آ گیا ہے الیکشن کا دن یوم حشر بھی ہوتا ہے اور یوم احتساب بھی ، ہمارا موقف ہے 90دن میںالیکشن آئینی تقاضا ہے ، الیکشن کی تاریخ کااعلان خوش آئند ہے ، سیاسی افق پر چھائے بادل چھٹنے کی امید ہے ، تمام شراکت دارو ں اور چیف جسٹس کے فیصلے کو سراہتا ہوں۔
خبرنمبر4
منصفانہ انتخابات پاکستان کی ضرورت ہے ، منصفانہ انتخابات اور لیول پلیئنگ سب کو ملنی چاہیے ، مزدور بھی جانتا ہے کون کس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہے ، ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کی ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس، کہا ایک شخص جیل میں ہے اس کو فائیو سٹار ہوٹل کی طرح سہولیات دی جا رہی ہیں۔ دیگر کو بھی اسی طرح کی سہولیات دی جائیں کئی پہلوانوں کو اکٹھاکرکے نوازشریف کے سامنے کھڑا کیا جاتا رہا ہے ۔ جیل بھی جاتے رہے ہیں لیکن کسی قیدی کو فائیوسٹار ہوٹل جیسی سہولیات ملتی نہیں دیکھیں۔ ن لیگ نے پہلے کہا تھا کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں ہونی چاہیے ،
خبرنمبر5
الیکشن کمیشن نے 8فروری کی تاریخ تجویز تو کر دی مگر کیا الیکشن ہوں گے ؟کیا یہ نگراں حکومتیں الیکشن کی تیاری میں ہیں ؟رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو، کہا پنجاب، کے پی اسمبلی تحلیل ہونے کے 13 ماہ بعد الیکشن ہونے جا رہے ہیں، صدر پاکستان نے تاریخ تجویز کی اس کے باوجو دالیکشن نہیں ہوئے ،
خبرنمبر6
آئی ایم کےساتھ تکنیکی مذاکرات کا پہلا اجلاس آج ہوگا، ایف بی آر عمل درآمد رپورٹ پیش کرے گا، آئی ایم ایف شرط کے مطابق ٹیکس چھوٹ ختم کرنے رپورٹ تیار، جولائی سے ستمبر انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کا ٹارگٹ حاصل، انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے ۔ ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس چھوٹ نہیں دی۔ ایمنسٹی سکیم بھی متعارف نہیں کرائی گئی ۔
خبرنمبر7
انٹر بینک میں ڈالر 284روپے کا ہوگیا، اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان ، انڈیکس 53ہزار کی سطح عبور کر گیا۔


