خبرنمبر1
سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ آج نما زجمعہ کے بعد اہم خطاب کریں گے ۔
خبرنمبر2
غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کیلئے ملک گیر آپریشن، سہراب گوٹھ میں صبح سویرے پولیس کا سرچ آپریشن، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی گھرگھر تلاشی، پولیس کی بھاری نفری اشرف گوٹھ مین داخل، گرفتار غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹر کیماڑی منتقل کیا جائے گا۔
خبرنمبر3
جسٹس عرفان سعادت نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا۔ ججز ، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی ۔
خبرنمبر4
منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اڈیالہ جیل حکام نے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی۔ جس کے مطابق پرویز الٰہی سفر کے لیے فٹ نہیں ، سفر کرنےسے پرویز الٰہی کی بیماری بڑھ سکتی ہے ۔
خبرنمبر5
لاہور میڈیکل کالجزمیں داخلے یو ایچ ایس کے ذریعے کرنے کے خلاف درخواستیں لاہور ہائیکوٹ نے میڈیکل کالجز کے داخلوں کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دیدی، فریقین کو نوٹس جاری ، جواب طلب


