لاہور(ای پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں گیس کی بندش کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ملک بھر میں گیس کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواست نے موقف اختیار کیا کہ مقامی سطح پر گیس کی پیدوار کے اقدامات نہیں کئے جا رہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لوکل ایل پی جی کی پروڈکشن کیلئے بھی ہدایات جاری کی جائیں،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔