لاہور(ای پی آئی ) سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اس وقت پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے اور عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ چاہتا ہوں سب مل بیٹھ کر ملک کو درست سمت کی طرف لائیں،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو مثبت سوچ رکھنا ہوگی،

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے،مسلم لیگ ن عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،

سابق وزیراعظم نے کہاکہ عوام سب سمجھ اور دیکھ چکے، کسی ایسے شخص کو آگے نہیں لانا جو افراتفری پیدا کرے،بہت جلد مسلم لیگ ن کی سرگرمیاں زور پکڑ لیں گی،ڈبل سپیڈ کا مطلب ملک کیلئے دن رات کام کرنا ہے ، ملک ہے تو ہم ہیں۔

ان کا کہناتھا انشا اللہ پاکستان کے اچھے دن شروع ہو چکے ہیں،عام انتخابات میں عوام کی مدد سے واپس آکر ملک کی خدمت کریں گے۔