خبرنمبر1

ن لیگ نے چیئرمن پی ٹی آئی کو سیاسی میدان میں مقابلےکا چیلنج دیدیا، جاوید لطیف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کے فیصلے سنا کر میدان میں لایا جائے۔ ن لیگی رہنماجاوید لطیف کہتے ہیں پتا چل جائے گا کون کتنا مقبول ہے ؟ایک ملزم جیل میں فائیوسٹار ہوٹل کی لگژری زندگی گزاررہا ہے 8 کمرے، 10 ڈاکٹرز،اٹیچ باتھ ، لگژری فرنیچر اور ایکسائز مشینیں فراہم کی گئی ہیں اتنی سہولتیں دینے کے بعد بھی پوچھا جاتا ہے کہ آپ دیسی چوزہ کھائیںگے یا مٹن ،

خبرنمبر2

ورلڈ کپ میں سفر جاری رکھنے کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاری ، نیوزی لینڈ سے مقابلے کے لیے پاکستان ٹیم کی ٹریننگ، انجرڈ نائب کپتان شاداب خان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ مکی آرتھر کہتے ہیں شاداب خان بظاہر ٹھیک لگ رہے ہیں ، فی الحال کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ، کیویزسے رن ریٹ پر کیسے برتری لینی ہے ذہن میں ہے ، پاکستان کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ سری لنکا کو ہر اکر بھارت سیمی فائنل میں پہنچ چکا ، پوائنٹس ٹیبل پر ساتھ افریقا دوسرے ، آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ، نیوزی لینڈ چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے ۔

خبرنمبر3

ذکا اشرف چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی رہیں گے یا نہیں ؟وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے رائے مانگ لی ۔ذکا اشرف کی مدت کل پوری ہو رہی ہے ، ان کے مستقبل کے حوالے سے وزیراعظم اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔ ذکا اشرف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 5جولائی کو جاری ہوا تھا جس کی مدت 4ماہ تھی ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ

خبرنمبر4

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن جاری، 24گھنٹے میں19ہزار344افغان شہری طور خم کے راستے وطن واپس لوٹ گئے، ایک ماہ میں ایک لاکھ 47ہزار949افغان شہری واپس جا چکے ، کراچی سےدو روز کے دوران 600غیرقانونی غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا۔ مشتبہ افراد کے کوائف کی چیکنگ کا عمل بھی جاری،
خبرنمبر5