خبرنمبر1

پیپلزپارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ نہیں ملی ،اس کے باوجود 1988اور2008میں حکومت بنائی ، اس بار بھی بنائیں گے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، بہتر ہوتا عدلیہ کو مداخلت نہ کرنا پڑتی، تحریک انصاف کی سوچ تو یہ تھی کہ ان کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہو باقی کسی کے لیے نہ ہو، پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو میثاق جمہوریت میں شامل ہونا چاہیے ۔

خبرنمبر2

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم ، کہا نوازشریف کی قیادت میں عوامی عدالت میں جانے کو تیار ہیں ، عوامی قیادت آئے گی تو خوشحالی لائے گی ۔ اللہ نے موقع دیا تو ملک میں پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے ۔ ملک میں امن لائیں گے ، بے روزگاری ، مہنگائی کا خاتمہ کریں گے ، مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائیں گے ۔

خبرنمبر3

پاکستان کل نیوزی لینڈ سے اہم میچ کھیلے گا، سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے نیوزی لینڈ سے صرف جیتنا ہی کافی نہیں بلکہ بھاری مارجن سے جیتنا لازمی ہے ، بنگلورو اسٹیڈیم میں ہفتے کو بارش کا امکان ، آج بھی پریکٹس کے دوران ہلکی بارش ہوئی ، بارش کے مقابلے کے لیے خصوصی نظام تیار، سب ایئر سسٹم گرائونڈ میں پانی کھڑا نہیں ہونے دے گا۔ بارش رکنے کے 15-20منٹ بعد گرائونڈ کو کھیلنے کے قابل بنا دیا جائے گا۔ میچ میں ولیمسن اور فرگوسن کی شرکت مشکوک، میٹ ہنری پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں ۔

خبرنمبر4

کل نگران وزیراعظم انوارالحق سے ملاقات، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات ، کیا شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کوئی اہم عہدہ مل رہا ہے ۔ ذکا اشرف اور شاہد آفریدی کی ملاقات کےبعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے دونوں  کے درمیان کرکٹ کی بہتری کے امور پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں ذکا اشرف نے سابق کپتان کو کہا شاہد آفریدی ہمارے ہیرو اور سپر اسٹار ہیں ۔ آپ کے ساتھ کام کر کے خوشی ہو گی ۔ یاد رہے چند روق قبل چیف سلیکٹر انضمام نے استعفیٰ دیا تھا۔

خبرنمبر5

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈا پر پولیس وین کے قریب دھماکا، دھماکے میں 5افراد جاں بحق ،24زخمی ہو گئے ۔ کچھ زخمیوں کی ھالت نازک، 3 پولیس اہلکار شامل، ڈی پی او کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

خبرنمبر6

ماتحت عدالت نے بہن کو حصہ نہیں دیا تو یہ عدالت دے گی ۔ سپریم کورٹ کا 42سال بعد بیٹیوں کو وراثت سے حصہ مل گیا۔ مرھوم کی 2بیٹیوں کو وراثت کا حصہ دینے کا حکم ، محکمہ مال میانوالی سراج خان مرحوم کی جائیداد سے اس کی بیٹیوں کو بھی حصہ دے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے اٹارنی کے ذریعے بیٹے کو ساری جائیداد دے دی گئی ، یہ کیس کلاسیکل مثال ہے کہ ریونیو افسران کی وجہ سے کیس التوا میں پڑے رہتے ہیں ، مرحوم کے بیٹے سے کہا آپ نے 2بہنوں کا حصہ مانگ لیا ۔ 42سال سے بہنوں کو دھوکا دے رکھا ہے ۔

خبرنمبر7

اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کے نوکریوں کے پرمٹ منسوخ کر دیے ، غزہ کے حکام سے مکمل طور پر رابطے ختم کر دیے ،اسرائیلی میڈیا کے مطابق روزانہ 18ہزار فلسطینی نوکری کرنے اسرائیل آتے تھے ۔ اسرائیل میں 3ہزار محنت کش فلسطینی زیر حراست، اسرائیل کا کئی گرفتار افراد کو رہا کرنے کا دعوی کر دیا۔ فلسطینیوں  کے فون ، رقم اور دیگر اشیا واپس نہیں کیں ۔