خبرنمبر1
ن لیگ بھرپور قوت سے الیکشن میں حصہ لے گی، ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے ، ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ، ملک کو دوبارہ ترقی کی راہوں پر لے کر جائیں گے ۔ پاکستان کے اچھے دن شروع ہو چکے ہیں ، سابق وزیراعظم نوازشریف کی جاتی امرا میں لوگوں کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو،
خبرنمبر2
چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور، وٹس ایپ پر بات کرائی جائے، خصوصی عدالت کی ہدایت، درخواست کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی ۔ عدالت نے ہر ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کے نوٹس جاری کررکھے ہیں ۔
خبرنمبر3
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات، جنگی فیصلے کرنے والی کابینہ سے بھی میٹنگ، حماس اسرائیل جنگ کو پورے خطے میں پھیلنے سے روکنا ہمارا بنیادی ہدف ہے ۔ انٹونی بلنکن کے دورے سے امید ہے غزہ کو انسانی امداد بھیجنے کا راستہ کھل جائے گا، امریکی وزیر خارجہ اسرائیل سے اردن جائیں گے ، جہاں و ہ اتحادیوں سے ملاقات کریں گے ۔ ترجمان وائٹ ہاؤس
خبرنمبر4
غزہ میں زخمیوں اور مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ، حالات ناقابل بیان حد تک بگڑ گئے ، عالمی ادارہ صحت نے خطرے سے آگاہ کر دیا، غزہ میں نسل کشی اور انسانی تباہی کو روکنے کا وقت ختم ہوتا جارہا ہے اب کارروائی کا وقت ہے ، اسرائیل کے اتحادیوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تباہ کن اقدامات کو روکنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے ، انسانی حقوق کے ماہرین کا انتباہ ،
خبرنمبر5
اسرائیلی حملوں پر القسام بریگیڈ کی جوابی کارروائی ، صیہونی فوج پر لبنان سے راکٹ داغ دئیے ، شمالی اسرائیل کے علاقے میں 12راکٹ داغے ، متعدد گاڑیاں تباہ ، درجنوں فوجی زخمی ، غزہ کی جانب بڑھنے والے اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملہ ، صیہونی فوج کو بھاری جانی نقصان ، اسرائیل کی تصدیق
خبرنمبر6
شمالی کوریا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گیا، کم جونگ ان کا حکام کو فلسطین کی حمایت کا حکم ، خدشہ ظاہر کیا کہ شمالی کوریا حماس کو ہتھیار فراہم کرنے پر بھی غور کر سکتا ہے ، ماضی میں بھی شمالی کوریا نے حماس کو توپ شکن راکٹ لانچر فروخت کئے ۔ امریکی اخبار کا دعوی
خبرنمبر7
عرب کب جائیں گے فلسطینی تمہارا خون نسل بچانے کے لیے کچھ تو کر گزرو، مشہور انقلابی لیڈر چی گویرا کی بیٹی کی عرب ممالک کو پکار،
خبرنمبر8
ظالم کا ساتھی بھی اور معصوم بچوں سے ہمدردی کااظہار بھی ، نائب امریکی صدر کمیلا ہیرس کا معنی خیز بیان ، العربیہ میں گفتگو میں کہا بچوں اور معصوم شہریوں کو کھونے کا درد سمجھتی ہوں کوئی شخص درد کو محسوس کیے بغیر تصویروں کو نہیں دیکھ سکتا۔ امریکی انتظامیہ جنگ بندی پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ غزہ میں امداد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ علاقے کو چھوڑنے والوں کو واپس جانے کا پورا حق حاصل ہے ۔


