خبرنمبر1
چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت نہ ملی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، غیر معینہ مدت تک کسی کو ازادی سے محروم نہیں رکھاجا سکتا ، سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدموں کی کڑی ہے ۔ اسلام اباد ہائیکورٹ کا 16اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔
خبرنمبر2
حزب اللہ کاغزہ میں جنگ بندی کیلئے دیا گیا الٹی میٹم ختم، حسن نصراللہ کچھ دیر بعد اہم اعلان کریں گے ۔ حزب اللہ نے جنگ میں براہ راست شامل ہونے کی دھمکی دے رکھی ہے ۔ امریکی سلامتی کونسل کے ترجمان جون کروی کہتے ہیں حسن نصراللہ جنگ کا دائرہ پھیلانے سے باز رہیں ،
خبرنمبر3
استحکام پاکستان پارٹی کا حافظ میں سیاسی پاور شو، جلسے کی تیاریاں مکمل، سٹیج تیار، کارکنوں کی آمد جاری ، پارٹی کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے ۔
خبرنمبر4
الیکشن کی تاریخ کے بعد بے یقینی ختم ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100انڈیکس میں 607پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا، 2017کے بعد انڈیکس دوبارہ 53ہزار کی حد عبور کر گیا۔
خبرنمبر5
اگر اسموگ پھیلائی تو فیکٹری کو گرادیا جائے گا، صنعتوں کے مالکان سے بیان حلفی لیے جائیں ، لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل رکھنے کا حکم ، اسموگ کے خلاف کیس میں ریمارکس دئیے پی ایم ڈی سویا ہوا ہے ہم اسے جگاتے ہیں ، کسان کو متبادل سہولت نہٰں دیں گے تو باقیات کو آگ ہی لگائے گا ، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اسموگ کے ڈیرے ،
خبرنمبر6
کراچی میں لکوئیڈ نشہ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ، ایکسائز اینڈ نارکو ٹیکس کا ڈیفنس میں بنگلے پر چھاپہ ، 2ملزم گرفتار، ملزمان حشیش مائع میں تبدیل کر کے الیکٹرک سگریٹ میں استعمال کرتے تھے ۔ منشیات ویپ کے ذریعے پوش علاقوں میں فراہم کی جاتی تھی ۔
خبرنمبر7
کمشنر کراچی اور ملز مالکان میں آ ٹے کی قیمتوں پر مذاکرات کامیاب ، ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 120روپے ، ریٹیل 127روپے فی کلو مقرر، فائن آٹا ، میدہ کی ہول سیل قیمت 130، ریٹیل 134روپے کلو ہوگی۔
خبرنمبر8
بلوچستان حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کر دیا۔ بلوچستان کے عوام ملک کے 12اسپتالوں میں مفت علاج کروا سکتے ہیں ۔ عوام کا شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ ہے ۔ مثالی پروگرام کو آگے بڑھانے میں سب ہماراساتھ دیں ، نگران وزیراعلیٰ
خبرنمبر9
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کے لیے دروازے کھول دیے ، وزٹ کیلئے سوشل میڈیا اکائونٹس یا ویب سائٹ سے اپائنمنٹ لینا ہوگی،
خبرنمبر10
وفاقی حکومت کایوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن کے مطابق 9نومبر بروز جمعرات کو عام تعطیل ہو گی ۔


