خبرنمبر01
الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ الیکشن ایکٹ کی شق57 ایک کے تحت مقرر کی نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات کی تیاریوں پر اظہار اطمینان حکام کو تیاریاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کہا الیکشن کی تیاریوں میں تیزی لائی جائے روزانہ کی بنیادوں پر کام مکمل کر کے رپور ٹ جمع کرائی جائے ۔
خبرنمبر02
ن لیگ بھرپور قوت سے انتخابات میں حصہ لے گی اور جیت کر ملک کو اندھیروں سے نکالے گی نواز شریف کی کارکنان سے گفتگو کہا ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ملک کو دوبارہ ترقی کی راہوں پر لے کر جائیںگے ۔
خبرنمبر03
نو مئی کے مقدمات کے چالان اعتراضات دور کر کے دوبارہ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع، ایڈمن جج نے سات مقدمات سماعت کے لیے متعلقہ ججز کو بھجوا دیے اشتعال انگیز ٹویٹ کیس میں خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد۔ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خبرنمبر04
ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹانک اڈا چوک پر دھماکہ چھ افراد جان بحق 21 زخمی پانچ کی حالت تشویش ناک دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا
خبرنمبر05
کرکٹ کی عالمی جنگ نیدرلینڈز کا افغانستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف ڈچ ٹیم 47 اوورز میں 179 رنز بنا سکی۔ چار کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے۔ محمد نبی نے تین اور نور احمد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری.


