گوادر (ای پی آئی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوادر کے علاقے پسنی اور اورماڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں 14 جوان شہید ہوگئے۔
دہشتگردوں نے پسنی اور اورماڑہ جانے والی فورسز کی 2 گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گھناوٴنے فعل کے مرتکب افراد کو پکڑکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے،
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔