خبرنمبر1

بلوچستان کے علاقے پسنی سے اور ماڑہ جانے والی فوجی گاڑیوں پر حملہ ، 14 جوان شہید، دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے ، قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ سیکیورٹ ی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں ۔ ائی ایس پی آر

خبرنمبر2

ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، شخصیات نہیں عوام اہم ہیں ، سپر اسٹارز کی نہیں سپر سسٹم کی ضرورت ہے ، آنے اور جانے والی حکومت میں طے ہو گا منصوبوں میں رکاوٹ نہیں آئے گی، سب سیاسی جماعتیں اکٹھی چلیں گی تو ملک ترقی کرے گا، پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کا حافظ آباد میں خطاب، موقع ملا تو موٹرسائیکل سواروں کو آدھی قیمت پر پٹرول دیں گے ۔ 300یونٹ  تک استعمال کرنے والوں کو بجلی فری ملے گی ۔ عبدالعلیم خان

خبرنمبر3

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار، محکمہ اینٹی کرپشن نے بنی گالہ اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔ اسد قیصر پر میڈیکل کالج صوابی کے لیے سامان کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے ۔

خبرنمبر4

ہماری طاقت اسلحہ نہیں ایمان ہے ، اسرائیل حماس کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ، طوفان الاقصی جنگ اخلاقی دینی اعتبار سے ایک جائز جنگ ہے ۔ دنیا نے سرائیلی مظالم پر مجرمانہ طور پر آنکھیں بند کیں ، ہمیں پتہ چل گیا کون دوست اور کون دشمن ہے ؟مدد پر ایران اور عراق کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، طوفان الاقصی اپریشن نے اسرائیل کو ہر لحاظ سے ہلا کر رکھ دیا ، اسرائیلی فوج اپنے ہی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے ۔ لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا خطاب ، شہیدوں کے اہل خانہ کو شہادت پر مبارکباد اور اظہار تعزیت پیش ،

خبرنمبر5

افغانستان نے نیدر لیںڈز کو 7وکٹوں سے ہراد یا۔ نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 179 رنز بنا سکی۔ افغان ٹیم نے ہدف 31.3اوورز میں حاصل کر لیا۔ حشمت اللہ شاہدی نے 56اور رحمت شاہ نے 52رنز بنائے۔ افغانستان نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر 5ویں پوزیشن حاصل کر لی ۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بھی روشن ،