خبرنمبر1
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ، انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ ، کور کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے ملک میں انتخابی عمل کے آغاز پر سپریم کورٹ کے مشکور ہیں ، انتخابات کے ازادانہ ، منصفانہ ، شفاف انعقاد کا چیلنج الیکشن کمیشن کو درپیش ہے ۔ انتخابی نشان بلے کی فوری فراہمی سمیت زیر التوا معاملات پر بلا تاخیر فیصلے کیے جائیں ۔ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کی دستیابی یقینی بنائے۔ اللہ کی رضا سے چیئرمین پی ٹی آئی بطور منتخب وزیراعظم ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے ۔
خبرنمبر2
اقوام متحدہ کے 4 اسکولوں پر بھی بمباری ، خان یونس میں صحافی کے گھر پر بم برسائے ، صحافی محمد ابو حطب سمیت 11 اہل خانہ شہید ، دوسرے حملے میں ایک خاندان کے 17 افراد شہید ، لبنان کی سرحد پر بمباری ، 5 شہری جاں بحق، اسکاٹش فرسٹ منسٹرکی فیملی غزہ سے نکل گئی ۔ آج بھی فلسطینیوں کو نماز جمعہ مسجد اقصی میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
خبرنمبر3
ذکا اشرف سے متعلق فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد ہوگا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فیصلہ سنا دیا، کہا اس وقت ورلڈ کپ چل رہا ہے ، وقت کا تقاضا ہے کوئی بھی بڑا فیصلہ میگا ایونٹ کے بعد کیا جائے۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کی مدت کل مکمل ہو رہی ہے ۔ وزارت نے نگران وزیراعظم کی رائے مانگی تھی ۔


