اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
190 ملین پاونڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 7 نومبر کو کرے گا،
درخواستیں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر کی گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد بینچ میں شامل کئے گئے ہیں۔


