اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے ہونے والے کیسز کی سماعت کے لئے ججز کاڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
6 نومبر سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام ججز سماعت کریں گے جن میں 8 جج حضرات شامل ہیں۔
ڈیوٹی روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ پیر سے 4 ڈویژن اور 8 سنگل بینچز کیسوں کی سماعت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ خصوصی ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر سماعت کریں گے۔ ڈیوٹی روسٹر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے جاری کیا۔


