اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ اینڈ کورٹس اسلام آباد پیش کر دیا گیا اسلام آباد پولیس نے ڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کی استدعا کر دی ۔

تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا ،تحریک انصاف کے وکلا شعیب شاہین، بیرسٹر گوہر علی اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے ، ان کے علاوہ تھانہ بنی گالاکا تفتیشی افسر بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی ، تفتیشی افسر نے کہا کہ جب تک خیبر پختون خوا پولیس نہیں آتی اسد قیصر کو جوڈیشل کر دیا جائے ،انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جائے ۔

وکیل صفائی شعیب شاہین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کے وکلا کو بتایا جائے کہ پولیس چاہتی کیاہے ، جج نے ریمارکس دیئے کہ پولیس چاہتی ہے کہ انہیں جوڈیشل کر دیا جائے ،

وکیل صفائی شعیب شاہین نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو کس بات کی جلدی ہے ؟ اسد قیصر کو گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا ؟ کل الیکشن کا اعلان ہوا اور اسد قیصر کو آج گرفتار کر لیا گیا۔