خبرنمبر1

کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل دوڑ میں رہنے کے لیےاہم میچ ، بنگلورو میں پاکستان نیوزی لینڈ ٹیمیں مدمقابل ، پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کر باؤلنگ جاری، نیوزی لینڈ نے 1 وکٹ کے نقصان پر 170رنز بنا لیے ۔ بنگلورو میں آج بارش کا بھی امکان ، پاکستانی ٹیم میں اسامہ میر کی جگہ حسن علی شامل، کین ولیمسن اور ایش سودھی بھی ٹیم کا حصہ،پچھلے میچز میں اچھی بولنگ کی ، کپتان بابر اعظم،پاکستان کے لیے بھاری مارجن سے میچ جیتنا ضروری ہے ۔ کیویز چوتھا، افغانستان پانچواں ، پاکستان کا چھٹا نمبر ہے ۔

خبرنمبر2

پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئر بیس میانوالی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ۔ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ۔ کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں ہے،

خبرنمبر3

پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی گہرے اسموگ کی لپیٹ میں، لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے پھر پہلے نمبر پر ، لاہور میں 447 پارلٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئے ۔ نئی دہلی کا 403 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرا نمبر، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 740فیصد اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ۔ لاہور مین اسموگ بڑھنے کی وجہ سے بھارت کی ماحولیاتی جارحیت ہے ۔ گزشتہ روز عدالت نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹری سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سیل فیکٹری مالکان بیان حلفی دیں گے کہ دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو فیکٹری مسمار کر دی جائے گی ۔

خبرنمبر4

پنجاب میں اسموگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے ، اسموگ کی وجہ سے پھیلنے واالے واقعات میں ایک دن میں 67708 کیس رپورٹ ہوئے ۔ طبی ماہرین کےمطابق اسموگ سے بچنا ہے تو اسموگ لازمی استعمال کریں ۔دمہ ، سانس کی دوسری بیماریوں والے لوگ کم سے کم باہر نکلیں۔ احتیاط کریں ، اچھی خوراک بھی سموگ سے بچنے کے لیے اچھی خوراک بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔

خبرنمبر5

پاکستان میں گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ، 8 ماہ میں 980 ارب روپے کی آمدن ہوگی ، تیزی سے بڑھتے گردشی قرضے کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ آئی ایم ایف مشن پٹرولیم ڈویژن حکام کی بریفنگ ، آئی ایم ایف نے نئی قسط کے لیے گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کی شرط عائد کی تھی ۔ پٹرولیم ڈویژن حکام نے آئی ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح پر مذاکرات بھی کیے، آئی ایم ایف مشن کا پٹرولیم ڈویژن حکام کے جوابات پر اظہار اطمینان، پٹرولیم ڈویژن حکام نے آئی ایم ایف مجشن سے تکنیکی سطح پر مذاکرات بھی کیے ۔

خبرنمبر6

غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینس پر حملہ ، 15 شہید، اسرائیل کی غزہ میں ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی تصدیق، مزید 100فلسطینی شہید، تعداد 9300 سے تجاوز کر گئی ، 25ہزار سے زائد زخمی،رفح کراسنگ سے زخمیوں کی مصر منتقلی ، ایمبولینسوں پر بمباری، نقل مکانی کرنے والوں پر حملہ، بچو ں ، خواتین سمیت 14 شہید، غزہ کے اسکول پر حملہ، 20افراد شہید، درجنوں زخمی،زمینی آپریشن میں25اسرائیلی اہلکار ہلاک،250 زخمی،

خبرنمبر7

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ڈیرہ کے علاقے روڑی میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن ، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 1 دہشت گرد ہلاک ، 2دہشت گرد زخمی ہو گئے ۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش اسامہ سے ہوئی ، لکی مروت میں بھی کارروائی ، ایک دہشت گرد مارا گیا۔ دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانے تباہ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 نوجوان شہید ہو گئے ۔ نائیک ظفراقبال، سپاہی حاجی جان نے جام شہادت نوش کیا۔