خبرنمبر1
ملک میں عام انتخابات کا ماحول بننےلگا، ن لیگ نے اسحا ق ڈار کو اہم ذمہ داری سونپ دی، شہبازشریف نے اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری، تعیناتی سے پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی ۔ پارٹی ٹکٹس کیلئے درخواستوں کی وصولی انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا ، مریم اورنگزیب کا بیان
خبرنمبر2
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 7نومبر کو سماعت کرےگا۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں بھی اہم پیش رفت، چیئرمین پی ٹی آئی کی مرکزی اپیل 7نومبر کو سمااعت کیلئے مقرر، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کازلسٹ جاری کر دی۔
خبرنمبر3
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اسلام آباد کے جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ سماعت چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل شیر افضل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ملتوی کی گئی ۔
خبرنمبر4
گوادر میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا ، شہیدوں کو علاقائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری ور سول حکام کی شرکت، امن دشمنوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آئی ایس پی آر
خبرنمبر5
صدر مملکت کی گوادر اور میانوالی ایئر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت، صدر کا قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کااظہار، شہدا کو جان کا نذرانہ پیش کرنے کرخراج عقیدت، دہشتگرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں ۔ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، عارف علوی کا پیغام ، شہبازشریف کا بھی میانوالی ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین ، بہادر افواج دہشت گردوں کے مذ موم عزائم ناکام بنا رہی ہیں ، سیکورٹی فورسز کے افسر اور جوان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے میں قوم کی نجات ہے ۔ سابق وزیراعظم کا بیان
خبرنمبر6
حماس کی اسرائیلی فوج کےخلاف بڑی کاررواائیاں، 6 ٹینک، 9 گاڑیاں تباہ، افسر سمیت 19 صیہونی فوجی ہلاک، حماس کے القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں کا اسرائیلی فوج کے بٹالین ہیڈکواراٹرز پر دھاوابول دیا، ڈرون حملے میں سرائیلی فوجیوں کے جانی نقصان کا دعوی ، اسرائیلی فوج کا غزہ میں 25 فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف، صیہونی فوج کے 260 اہلکار شدید زخمی ہوئے ۔
خبرنمبر7
اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کی اہلیہ کے والدین غزہ سے نکلنے میں کامیاب، حمزہ یوسف کی اہلیہ کے والدین بحفاظت مصر پہنچ گئے۔ حمزہ یوسف کی اہلیہ کا خاندان 7اکتوبر سے غزہ میں پھنسا ہوا تھا۔
خبرنمبر8
غزہ میں جاری تباہی پر کوئی پتھر دل ہی خاموش رہ سکتا ہے ، خون میں لت پت بچوں کو دیکھ کر کوئی آنسو نہیں روک سکتا، روسی صدر پیوٹن کا ردعمل، فلسطینی ریاست کے امکان کو برباد کرنے کا منصوبہ بن چکا، نئی جگہ پر آبادی سے فلسطینی ریاست کا قیام کھٹائی میںپڑ جائےگا۔ روسی وزیر خارجہ کا اظہار تشویش
خبرنمبر9
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا چینی ہم منصب وانگ یی سے رابطہ، غزہ کی صورتحال پر گفتگو، شہزاد فیصل بن فرحان نے غزہ پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت میں چین کے کردار کو سراہا،


