لاہور (ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 7 نومبر کو انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔
انٹراکورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا،
گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا۔درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔


