خبرنمبر1
ورلڈ کپ سیمی فائنل تک پہنچنا بڑا سول بن گیا۔ بنگلورو میں نیوزی لینڈ نے 402 رن کا ہدف، پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی ۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف سب سے بڑا سکور ،کیوی بیٹرز کا لاٹھی چارج، 46 چوکے، 8 چھکے لگائے ۔ اوپنر ررچن ویندرا کی ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری، ولیمسن نروس نائنٹیز کا شکار، 79 گیندوں پر 95 رن، 402رن کا ہدف، پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی ۔ شاہین ورلڈ کپ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رن دینے والے بولر،
خبرنمبر2
پی اے ایف ٹریننگ بیس میانوالی میں دہشتگردوںکا حملہ ناکام، تمام 9دہشت گر مارے گئے ، کلیئرنس آپریشن مکمل، حملے میں پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، 3گرائونڈ کیے گئے نان آپریشنل طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا، آپریشن کا فوری اختتام امن دشمنوں کیلئے یاد دہانی ہے کہ مسلح افواج چوکس رہتی ہیں ، مسلح افواجا کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں، ایئر بیس پر ناکام حملے کے بعد ملحقہ علاقوں میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر کلیرنس آپریشن کیا گیا۔
خبرنمبر3
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا میانوالی میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، کہا پاک فضائیہ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے کہا سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا رہی ہیں ۔ افسر اور جوان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا بچے کچھے دہشتگرد مذموم عزائم سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے انتہا پسندی اور نفرت کو ختم کرنا ہوگا، آصف زرداری بولے عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبرنمبر4
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پھر گرفتار، فواد چودھری کو اسلام میں گھر سے گرفتار کیا ، اہلیہ حبا فواد، فواد کو گرفتار کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ، فواد نے گرفتاری سے گھنٹہ پہلے ڈار پر تنقید کی تھی ۔ لیگی الیکشن سیل انچارج بنانے پر ہدف بنایا تھا ، ن لیگ میں شریف خاندان سے تعلق ضروری ہے۔ اسی لیے شاید خاقان اور مفتاح پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ نالائق لوگ ہی فیملی سرکس کا حصہ ہیں۔
خبرنمبر5
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم، جوڈیشل لاک اپ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ اسد قیصر سے متعلق قانونی عمل مکمل کرنے کا حکم،کے پی پولیس آنے تک جیل بھیجنے کی استدعا منظور، الیکشن کا اعلان ہوتے ہی اسد قیصر کو پکڑ لیا وکیل، حفاظتی ضمانت دائر کررہے ہیں ، جوڈیشل مجسٹریٹ ضمانت نہیں دے سکتا، عدالت، کچھ دن کا وقت دے دیتے ہیں ۔ اسد قیصر کو گزشتہ روز بنی گالا سے گرفتار کیا گیا تھا۔


