خبرنمبر1
پرویز الٰہی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کا معاملہ، پرویز الٰہی کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر، لاہور ہائیکورٹ کا دور کنی بینچ 7نومبر کو سماعت کرے گا۔ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا ، درخواست میں موقف،
خبرنمبر2
حزب اللہ کو کسی غلطی کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی، اسرائیلی وزیراعظم، اسرائیلی وزیراعظم کی حسن نصراللہ کے بیان پر دھمکی، نیتن یاہو کا کہنا ہے کسی کارروائی پر ایسی قیمت چکانا پڑے گی جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے ، وائٹ ہائوس کی بھی اسرائیل کو تنبیہ، وائٹ ہائوس کا کہنا ہے تنازع کو لبنان تک پھیلا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے ، حزب اللہ جنگ کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے ۔
خبرنمبر3
سابق چیئرمین اے سی سی پی ظفرحجازی چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں بری، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا، ایف آئی اے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات ثابت کرنے میںناکام رہی،


