خبرنمبر1
جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی اے ٹی سی لاہور میں سماعت، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری ، میاں محمود الرشید کے ریمانڈ میں 15نومبر تک توسیع کر دی۔ ملزمان کو ٹرائل کے لیے نوٹس جاری۔
خبرنمبر2
پاک پتن پولیس نے 16 خطرناک ڈکیت گینگز کے 44 ڈاکو گرفتار کر لیے ، ساڑھے 8 کروڑ مالیت کا چھینا گیا سامان برآمد، 6 کاریں، 7رکشے، 72 موٹرسائیکل متاثرین کے حوالے ، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 91 ملزمان کو دھر لیا۔
خبرنمبر3
کراچی قصبہ موڑ پر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، موٹرسائیکل ماں اور 7 ماہ کا بیٹا جاں بحق، شوہر شدید زخمی، موٹرسائیکل کوکچلنے کے بعد ٹینکر پول سے ٹکرا گیا۔ ٹرانسفارمر نیچے گر گیا۔ ڈرائیور فرار۔
خبرنمبر4
آٹے کی قیمتوں کا نیا تصیح شدہ نوٹیفکشین جاری، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔ ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹل سطح پر قیمت 128 روپے فی کلو مقرر، فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 133 ، ریٹیل قیمت 138 روپے فی کلو مقرر، چکی آٹے کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ۔


