خبرنمبر1

پسنی ، گوادر ، میانوالی بیس پر حملوں سے متعلق اہم انکشافات، سوشل میڈیا پر ملک دشمنوں کی پاکستان مخالف جنگ شروع کر دی ۔ 3نومبر کی رات را سے جڑے اکائونٹس نے میانوالی حملے کا اشارہ دیا، ایئر بیس پر حملہ ناکام ہوا تو 9مئی کی تصویریں دکھا کر جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ ایک سیاسی جماعت سے جڑے اکائونٹس نے شہید فوجیوں کی بے حرمتی کی ۔

خبرنمبر2

خطے میں جنگ بندی کا مشن ، امریکی وزیر خارج اردن پہنچ گئے ، حکام سے ملاقاتیں جاری، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کو پھیلنے سے روکنا ایجنڈے میں شامل ، امریکی وزیر خارجہ کی تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات، جنگی فیصلے کرنے والی کابینہ سے بھی میٹنگ، جنگ کو پورے خطے میں پھیلنے سے روکنا ہمارا بنیادی ہدف ہے ۔ انٹونی بلنکن

خبرنمبر3

پی آئی اے کی آج 18پروازیں منسوخ ، کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، سکھر سے کئی پروازوں نے اڑان نہ بھری ، لاہور سے جدہ ، شارجہ کی پروازیں بھی روانہ نہ ہوئیں ، پی آئی اے کی 18روز میں منسوخ پروازوں کی تعداد772ہو گئی ہے ۔ قومی ایئر لائنز کو 50کروڑ کا ریفنڈ ، 7ارب روپے کا نقصان

خبرنمبر4

سندھ کے 16اضلاع میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے ۔ 25کونسلز کی 116امیدواروں کے درمیان مقابلہ ، صوبے بھر میں 182پولنگ اسٹیشنز قائم ، کراچی مٰں 3یو سی ، 2وائس چیئرمین ، 4وارڈ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

خبرنمبر5

سندھ رینجرز کے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کے ثمرات، کراچی کو 200ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال، منگھو پیر کے علاقے زیبو گوٹھ میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار ،

خبرنمبر6

غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، 3نومبر کو 12ہزار540افراد وطن واپس روانہ ہوئے ، واپس جانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل، پاکستنا نے 40سال تک افغان باشندوں کی مہمان نوازی کی ۔

خبرنمبر7

نگران وزیراعلیٰ پنجاب شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے متحرک، ون ڈش اور رات10بجے کے اوقات کار پر عملدرآمد کرایا جائے، پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ محسن نقوی

خبرنمبر8

نیپال میں 6.4شدت کا زلزلہ، 128افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ، کئی عمارتیں منہدم ، زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دلی تک محسوس کیے گئے ۔ نگران وزیراعظم کا زلزلے سے نقصانات سے اظہار افسوس، ہمدردیاں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں ، انوارالحق کاکڑ