خبرنمبر1
میچ باقی ، امیدیں زندہ ، جوش عروج پر ، بارش کے باعث پاکستان کے ہدف میں تبدیلی ، ڈی ایل میتھڈ کے تحت 9 اوور کم کر دیے گئے ، اب پاکستان کو 41 اوور میں 342رن بنانے ہیں ، جب بارش کے باعث میچ کو روکا گیا تو کیویز نے پاکستان کو 402رن کا ہدف دیا تھا، پاکستان 21.3ااوور میں 160رن بنا چکا ہے ۔ فخر کی طوفانی اننگز نے امیدیں زندہ رکھیں ۔ سیمی فائنل کے لیے پاکستان کو تمام میچ جیتنے ہیں ، سری لنکا کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست بھی لازمی ، آخر میں جا کر تمام انحصار رن ریٹ پر ہوگا۔
خبرنمبر2
فخر زمان نے 9چھکے اور 7چوکے لگائے ، فخر کی طوفانی اننگز نے کیویز بیک فٹ پر دھکیل دیا، پاکستانی شائقین کا جوش بڑھا دیا۔
خبرنمبر3
سپہریم کورٹ سے دو مرتبہ آئین شکنی کے مرتکب قرار دیے جانے کے بعد صدر عارف علوی کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے ، ن لیگ کے اسحاق ڈار کا مطالبہ ،
خبرنمبر4
آئی ایم ایف کا نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ ، ایف بی آر اور آئی ایم مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، رواں سال مزید 12لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا چکا ہے ، مزید 10لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے ۔ جنہیں پہلے مرحلے میں نوٹس بھجوا رہے ہیں ، دوسرے مرحلے میں ان افراد کے نام پر رجسٹر موبائل فون سم بند کی جائے گی۔ اور ان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کیے جائیں گے ۔ ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی کہ رواں سال ٹیکس وصولولیوں کا ہدف پورا کیا جائے گا۔
خبرنمبر5
امریکی وزیر خارجہ کو اسرائیل کی حمایت مہنگی پڑ گئی ۔ انٹونی بلنکن کی تقریر کے دوران شرم کرو، فلسطین کو بچائو، اسرائیل کی فنڈنگ روکی جائے ، کے نعرے لگ گئے ۔ کئی مظاہرین نے ہاتھوں پر فلسطینی خون کی علامت کے طور پر ہاتھوں پر لال رنگ لگا رکھا تھا۔ سیکیورٹی اہلکار نعرے لگانے والوں کو ہال سے باہر لے گئے ۔ واقعہ 4روز پہلے پیش آیا تھا۔ پولیس نے 12مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔ اسرائیل کی امداد کے لیے نمائندگان میں 14ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کا بل جمعے کو منظور کیا گیا۔
خبرنمبر6
رحیم یار خان میں چوری کا ملزم پکڑنے کے لیے چھاپا ، چھاپے کے دوران ملزم کا والد جاں بحق ہو گیا، ورثا کا الزام ہے کہ والد پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا، پولیس کا دعوی ہے کہ موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ، اہل خانہ کا اسپتال کے باہر احتجاج، مطلوب ملزم فرار، تلاش جاری ہے ۔
خبرنمبر7
سول اسپتال کوئٹہ کے آئی سی یو میں 5ڈاکٹرز اور 4مریض کانگووائرس میں مبتلا، پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا تھا اسپتال میں 18افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے تھے ۔
خبرنمبر8
پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی مہم وائرل، آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے 2کروڑ شہریوں نے دیکھا اور تعریف کی ، وڈیو میں خواتین کو ایپ سے پولیس کی مدد لینے کا طریقہ بتایا گیا۔ خواتین 1کلک پر پولیس کی مدد حاصل کر سکتی ہیں ۔
خبرنمبر9
خود ہی مدعی، خود ہی وکیل ، خود ہی جج ، گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار نے سڑک پر عدالت لگالی، شہریوں کو سڑک پر الٹا لٹا کر پستول لہراکر تفتیش کرنے کی وڈیو سامنے آ گئی ۔ سی پی او نے معطل کیا تو اگلے روز ایک ٹرک ڈرائیور سے 25ہزار روپے لوٹے ، پولیس نے ڈکیتی کا پرچہ کاٹ لیا لیکن گرفتار نہ کر سکی ۔
خبرنمبر10
سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش ہونے کا موقع دیدیا، نیب ترامیم کیس کا تحریری حکمنامہ جاری، عدالتی حکم کی نقل چیئرمین پی ٹی آئی کو پہنچانے کی ہدایت، چیئرمین پی ٹی آئی نیب ترامیم کیس میں مرکزی درخواست گزار ہیں ۔ نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت پریکٹس اینڈ پروسیجر کے تفصیلی فیصلے سے مشروط ہے ۔
خبرنمبر11
اسرائیل نے غزہ کی الاظہر یونیورسٹی تباہ کر ڈالی، رات سے جاری حملوں میں تین اسپتال ، اسکول بھی تباہ کر ڈالا، معصوم بچوں سمیت سیکڑوں فلسطینی شہید، جبالیہ کے فخورہ اسکول میں عورتیں اور بچے پناہ گزین تھے۔ ایمبولینس کا قافلہ اسرائیلی بمباری کا نشانہ 15شہید، اسرائیلی بمباری میں ساڑھے 9ہزار سے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں ۔ 2500افراد ملبے تلے دفن، 1250بچے بھی شامل ہیں ۔


