خبرنمبر1

پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں بھی برقرار ، پاکستان کوآخری میچ لازمی جیتنا ہے ، جمعرات کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ ہے ۔ سری لنکا نیوزی لینڈ کو ہرا دے یا میچ بارش کی نڈر ہو جائے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بھی مل جائے تب بھی پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ اس کے بعد پاکستان 11نومبر کو آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے ۔ اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا دیا تو پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔ جس کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی جیت کے مارجن سے طے ہوگا۔ بھارت ، جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں ۔ پاکستان پوائنٹ س ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے ۔

خبرنمبر2

پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی گہرے اسموگ کی لپیٹ میں، لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے پھر پہلے نمبر پر ، لاہور میں 447 پارلٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئے ۔ نئی دہلی کا 403 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرا نمبر، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا بارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 740فیصد اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ۔ لاہور مین اسموگ بڑھنے کی وجہ سے بھارت کی ماحولیاتی جارحیت ہے ۔ گزشتہ روز عدالت نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹری سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سیل فیکٹری مالکان بیان حلفی دیں گے کہ دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو فیکٹری مسمار کر دی جائے گی ۔

خبرنمبر3

پاکستان میں گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ، 8ماہ میں 980ارب روپے کی آمدن ہوگی ، تیزی سے بڑھتے گردشی قرضے کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ آئی ایم ایف مشن پٹرولیم ڈویژن حکام کی بریفنگ ، آئی ایم ایف نے نئی قسط کے لیے گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کی شرط عائد کی تھی ۔ پٹرولیم ڈویژن حکام ن ے ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح پر مذاکرات بھی کیے، آئی ایم ایف مشن کا پٹرولیم ڈویژن حکام کے جوابات پر اظہار اطمینان، پٹرولیم ڈویژن حکام نے ایم ایف مجشن سے تکنیکی سطح پر مذاکرات بھی کیے ۔

خبرنمبر4

غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینس پر حملہ ، 15 شہید، اسرائیل کی غزہ میں ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی تصدیق، مزید 100فلسطینی شہید، تعداد 9300 سے تجاوز کر گئی ، 25ہزار سے زائد زخمی،رفح کراسنگ سے زخمیوں کی مصر منتقلی ، ایمبولینسوں پر بمباری، نقل مکانی کرنے والوں پر حملہ، بچو ں ، خواتین سمیت 14 شہید، غزہ کے اسکول پر حملہ، 20افراد شہید، درجنوں زخمی،زمینی آپریشن میں25اسرائیلی اہلکار ہلاک،250 زخمی،

خبرنمبر5

غزہ مٰں اسرائیل نے 900کلو کے دو بم گرائے ، برطانوی اخبار دی گارڈین کا انکشاف، رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل نے منگل کو دوسرا سب سے بڑا بم گرایا ، منگل تا جمعرات جبالیا کیمپ پر 3حملے ہوئے ۔ حملوں میں 200فلسطینی شہید ، 100لاپتا ہیں ۔

خبرنمبر6

ترکیے نے بھی اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیا۔ ترک صدر نے کہا اسرائیل سے تعلقات توڑنے کا ارادہ نہیں ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ناقابل بھروسا ہیں ۔ ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو عرب ممالک سے سفر کرنے سے روک دیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا دنیا بھر میں اسرائیل مخالف جذبات بڑھے ہیں ۔ اسرائیلی شہری ریلیوں سے دور رہیں ، اسرائیلی سفارت خانوں کے پاس احتجاج کا خدشہ ہے ،

خبرنمبر7

چیئرمین پی ٹی آئی کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا ، چیئرمین پی ٹی آئی ڈکٹیٹر ہیں ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں ، صدر تحریک انصاف پارلیمنٹرینز پرویز خٹک کا دعوی، مالا کنڈ میں شمولیتی تقریب سے خطاب ، کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نظام بدلنے کے لیے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے ۔ چیئرمین تمام پارٹیوں اور لیڈرز سے نفرت کرتے تھے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے ۔