خبرنمبر1

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا کہ فواد کو پولیس اہلکار گھر سے اٹھا کر لے گئے ۔ فواد کہاں منتقل کیا گیا کچھ معلوم نہیں ، فوادچوہدری کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت، مجسٹریٹ نے پولیس نے رپورٹ طلب کر لی ۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے فواد چوہدری کو 6نومبر کو بلا لیا۔ فواد چوہدری پر اختیارات سے تجاوز، ہائوسنگ سوسائٹیز کیلئے سرکاری زمینوں پر قبضے کا الزام ہے ۔

خبرنمبر2

فواد چوہدری کی گرفتاری ہمارے لیے بھی حیران کن ہے ، آئی پی پی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں یہ وضاحت نہیں ہوئی کہ فواد چوہدری کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ کہا آئی پی پی میں شمولیت سے متعلق فواد کنفیوژن کا شکار ہیں۔ فواد چوہدری کی شمولیت سے متعلق ابہام ہے ، فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ فواد چوہدری واضح طور پر پارٹی کیساتھ نہیں کھڑے ،

خبرنمبر3

دستاویزات نہ ہونے پر خیبر میں مقیم 9ہزار غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ کراچی جونیجو کالونی میں پولیس کی 900گھروں کی تلاشی، تین گھنٹے کے آپریشن میں 100سے زائد افغان زیر حراست ، چادر اور چاردیواری کا احترام کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا گیا ، پولیس

خبرنمبر4

لاہور میں 6ماہ قبل اغوا ڈاکٹر بازیاب ، 4ملزم گرفتار، ملزمان کا دوران واردات پولیس یونیفارم استعمال کرنے کا انکشاف، ملزمان سے تاوان کی رقم ، اسلحہ اور گاڑی برآمد

خبرنمبر5

روس کا قومی دن اور پاک روس دوستی کی 75ویں سالگرہ، کراچی میں تقریب، رشین رقص اور تلوار بازی کا دلکش مظاہرہ ، گورنر اور نگران وزیراعلیٰ سندھ نے سالگرہ کا کیک کاٹا ، ۔