استنبول(ای پی آئی )ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں سب سے زیادہ قصوروار شخص اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہے،

ان کا کہناتھا کہ یورپی یونین غزہ معاملے پر منصفانہ انداز میں بات کرنے میں ناکام رہی،ہم غزہ میں امن کا ضامن بننے کو تیار ہیں، یورپی یونین پر ہمارا بھروسہ ختم ہو گیا،

طیب اردوان نے کہاکہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر دنیا کی آنکھیں بند ہیں،اسرائیلی جنگی جرائم کو عالمی فوجداری عدالت میں لے جانے کی حمایت کریں گے۔